غزہ میں بھوک سے تڑپتے فلسطینیوں نے اس تباہ کن صورت حال کو بیان کیا ہے، جس میں انہیں امداد کے لیے موت کا خطرہ مول لینا پڑتا ہے اور آٹے کے بدلے اپنا ذاتی سونا دینا پڑ رہا ہے۔
امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ 11 لاکھ فلسطینیوں کے لیے وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے جو یا تو قحط کے دہانے پر ہیں یا پہلے ہی ایسے حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔