سکیورٹی حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آور حسن خیل میں چیک پوسٹ پر حملے کے دوران آٹھ لوگوں کو اغوا کر کے لے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دیسی ساختہ بم حملے میں ایک افسر اور پانچ جوانوں سمیت چھ اہلکار جبکہ گوادرمیں مکران کوسٹل ہائی وے پر او جی ڈی سی ایل کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں ایف سی کے سات اہلکار اور سات سکیورٹی گارڈ ہلاک ہوئے۔