بینک کی کاغذی کارروائی سمجھنا اور ان فائلوں کے پیٹ بھرنے کے لیے بے شمار کاغذات، رنگ رنگ کے اداروں سے جمع کر کے لانا ہر کس و نا کس کا کام نہیں۔
ڈھیروں دلاسے، ہزار واسطے، لاکھ یقین دہانیاں اوران گنت دفاعی پالیسیاں اپنی جگہ لیکن اگر خوف کا گڑھ خود اپنے اندر ہو تو کیا کیجیے؟