پمز واقعے کے بعد انڈپینڈنٹ اردو نے لاہور کے میو ہسپتال اور گنگا رام میں جا کر وہاں آگ بجھانے کے انتظامات کا جائزہ لیا جہاں آگ پر قابو پانے والے آلات نصب تو ہیں مگر مکمل فعال دکھائی نہیں دے رہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی نے گزشتہ روز پنشن کےایک نئے نظام کو لانے کا قانون اسمبلی سے پاس کرایا ہے جس کے تحت رواں سال جولائی کے بعد سرکاری بھرتی ہونے والے ملازمین کو موجودہ پنشن قوانین کے تحت پنشن نہیں دی جائے گی۔