وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے، جس کا مجموعی حجم تقریباً 17 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے اخراجات کم کرنے کے لیے سٹیشنوں کو پانچ سال کے لیے ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں خدوخال تیار کرلیے گئے ہیں اور چند روز میں ٹینڈر جاری کر دیے جائیں گے۔