امریکی میڈیا نے گذشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن کے خلاف تازہ ترین سخت اقدامات کے تحت امریکہ میں مقیم 150 سے زائد افغان شہریوں کو پاکستان کے راستے افغانستان بھیجا جانا تھا۔
اے پی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایسے تارکین وطن کو پاکستان کے راستے واپس بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جنہیں امریکہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔