حکومت کے پاس ابھی مہلت ہے جو اگر عوام کو حقیقی ریلیف دینے میں استعمال ہوتی ہے تو سیاسی سکون کسی پائیدار فائدے میں بدل سکتا ہے۔ لیکن اگر حکومت نے حالات کی مہربانی کو اپنی کارکردگی سمجھ لیا تو حالات جلد تبدیل بھی ہو سکتے ہیں۔
ایسا لگتا ہے کہ موجودہ نظام پر اشرافیہ کا قبضہ ہو چکا ہے جبکہ عام آدمی مشکلات کا شکار ہے۔