امریکہ کی قیادت میں قائم سکیورٹی فریم ورک کی جگہ لینے کی بجائے یہ اتحاد ممکنہ خلاؤں کو پر کر کے اسے مزید تقویت دیں گے۔
پاکستان کسی ایک فریق کا انتخاب کیے بغیر امریکہ اور چین سے تعلقات میں ایک محتاط توازن برقرار رکھے ہوئے ہے لیکن وہ یہ بھی جانتا ہے کہ یہ سفارتی موقع تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔