چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ہے کہ ’کمیٹی اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ چینی کی برآمدات میں 300 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے یا کمائی کی گئی ہے۔‘
سینیٹ نے فوجداری قوانین میں ترامیم کا بل کثرت رائےسےمنظور کرلیا ہے، جس میں خاتون کو سرعام برہنہ کرنے پر سزائے موت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس فیصلے پر جہاں کچھ سیاسی رہنماؤں نے تنقید کی ہے، وہیں قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ سزائے موت ہونی ہی نہیں چاہیے۔