انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں سری نگر سے رکن پارلیمان آغا روح اللہ نے تین نومبر کو ایک جلسے کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کیا اور اپنی جماعت سمیت مرکز میں برسراقتدار بی جے پی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہو رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 18 ستمبر کو 24 حلقوں میں ووٹنگ ہوئی جن میں جنوبی کشمیر اور جموں کے علاقے شامل تھے۔ پہلے مرحلے میں تقریباً 60 فیصد ووٹنگ ہوئی جبکہ جموں کے علاقوں میں کشمیر کے مقابلے میں زیادہ ووٹنگ ہوئی۔