آئی پی ایل: راشد خان کی ہیٹ ٹرک اور رنکو سنگھ کے لگاتار پانچ چھکے

انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائڈر نے اتوار کو آخری اوور کی آخری گیند پر گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

رنکو سنگھ نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جس میں چھ چھکے بھی شامل ہیں (اے ایف پی)

انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائڈر نے اتوار کو آخری اوور کی آخری گیند پر گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

احمد آباد میں کھیلے گئے اس میچ کے آخری اوور میں رنکو سنگھ نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے میچ کا پانسا پلٹ دیا۔

آخری اوور میں کولکتہ نائٹ رائڈرز کو جیتنے کے لیے 29 رنز درکار تھے جبکہ اس کی سات وکٹیں گر چکی تھیں۔

اس سے پہلے اننگز کے 19ویں اوور میں رنکو سنگھ نے آخری دو گیندوں پر ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔

کولکتہ نائٹ رائڈرز کی اننگز کا 20واں اوور کروانے یش دیال آئے تو ان کا سامنا اومیش یادیو کر رہے تھے جنہوں نے پہلی ہی گیند پر ایک رن لے کر سٹرائک رنکو سنگھ کو دی جن کے چہرے پر بالکل بھی پریشانی نہیں تھی۔

اس موقع پر نائٹ رائڈرز کو جیتنے کے لیے 28 رنز درکار تھے۔ رنکو سنگھ نے آخری پانچ گیندوں پر لگاتار پانچ چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔

کولکتہ نائٹ رائڈرز کی یہ فتح اس لیے حیران کن ہے کیونکہ 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر سات وکٹیں گر چکی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

گجرات ٹائٹنز کی جانب سے اسی میچ میں راشد خان کی جانب سے ہیٹ ٹرک بھی دیکھنے کو ملی جب انہوں نے نائٹ رائڈرز کے 155 کے مجموعی سکور پر آندرے رسل، سنیل نرائن اور شردل ٹھاکر کو لگاتار تین گیندوں پر آؤٹ کیا۔

اس موقع پر نائٹ رائڈرز تقریباً میچ ہار ہی چکے تھے کیونکہ کریز پر موجود رنکو سنگھ کا ساتھ دینے کے لیے صرف ٹیل اینڈرز ہی موجود تھے۔

اس بارے میں ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’رنکو سنگھ کے پانچ چھکے بہترین راشد خان کی ہیٹ ٹرک پر بھی چھا گئے۔‘

مگر گجرات ٹائٹنز سے فتح چھیننے کے لیے رنکو سنگھ کافی تھے۔

رنکو سنگھ کی اس اننگز نے آسٹریلوی کرکٹر ایرون فنچ کو بھی یہ کہنے پر مجبور کر دیا کہ ’میں نے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔‘

اسی طرح منوج تیواری نے بھی رنکو سنگھ کی اس اننگز کو ’ناقابل یقین‘ قرار دیا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ