آئی پی ایل کے وہ کھلاڑی جن کا کھیل دیکھنے کے لائق ہوگا

مردوں کی انڈین پریمیئر لیگ کے 16 ویں ایڈیشن کا آغاز جمعے سے ہونے جا رہا ہے، جس میں 10 ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی۔

 کرونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی بار آئی پی ایل انڈیا کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی (فائل تصاویر: اے ایف پی)

مردوں کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16 ویں ایڈیشن کا آغاز جمعے سے ہونے جا رہا ہے، جس میں 10 ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی۔

خبر رساں ادارے  اے ایف پی نے ان پانچ اہم کھلاڑیوں کی نشاندہی کی ہے، جن کا کھیل دیکھنے کے لائق ہو گا۔

 کرونا وائرس کی وبا کے بعد پہلی بار آئی پی ایل انڈیا کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی۔

سیم کرن (پنجاب کنگز)

پنجاب نے آئی پی ایل نیلامی میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن پر بڑی رقم خرچ کی ہے اور 24 سالہ کھلاڑی 22 لاکھ 30 ہزار ڈالر میں ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران کرن ’ڈیتھ بولر‘ کے طور پر مشہور ہوئے تھے، جب آخری اوورز میں مخالف بلے بازوں کو آؤٹ کرنے کی صلاحیت نے انہیں چیمپیئن انگلینڈ کے لیے طاقتور ہتھیار بنا دیا تھا۔

کرن کا کہنا تھا کہ پنجاب کنگز میں ان کی واپسی بہت اچھی بات ہے، جہاں وہ اپنے برطانوی ساتھی لیام لیونگ سٹون کے ساتھ کھیلیں گے۔

انگلینڈ کے ایک اور سٹار کرکٹر بین سٹوکس 19 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلامی  کے بعد کرن کی سابق ٹیم چنئی سپر کنگز کا حصہ بن چکے ہیں۔

وراٹ کوہلی (رائل چینلجرز بنگلور)

فارم میں واپس آنے والے کوہلی اب بھی اپنے پہلے آئی پی ایل ٹائٹل کی تلاش میں ہیں اور اس سیزن میں اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے اہم ہیں۔

 گذشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے دوران کسی انٹرنیشنل میچ میں 2019 کے بعد پہلی سنچری بنانے کے بعد وراٹ کوہلی تمام فارمیٹس میں اپنے بہترین جارحانہ انداز کے ساتھ واپس آئے ہیں۔

آئی پی ایل کے گذشتہ ایڈیشن میں تین بار پہلی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی اپنی ٹیم کے فائنل فور میں واپس آئے ہیں۔

فاف ڈو پلیسی کی کپتانی میں بنگلور ایک بار پھر پہلی بار ٹائٹل جیتنے کے لیے کوہلی اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل پر انحصار کرے گا۔

کیمرون گرین (ممبئی انڈینز)

آسٹریلین آل راؤنڈر کیمرون گرین چیمپیئن ممبئی انڈینز فرنچائز میں تازہ ترین اضافہ ہیں۔ انہوں نے نیلامی میں 2.11 ملین ڈالر میں خریدے جانے کے بعد ریکارڈ پانچ ٹائٹل جیتے۔

ممبئی انڈینز کے مالک آکاش امبانی نے کہا کہ 23 سالہ کھلاڑی جنہوں نے حال ہی میں انڈیا میں ٹیسٹ سنچری کی، فرنچائز کی نیلامی میں کم عمر کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کی حکمت عملی کے تحت’زندگی بھر کے لیے اہم‘ ہیں۔

چھ فٹ چھ انچ قد کے مالک گرین کے ساتھ کئی دوسرے کھلاڑی بھی آئی پی ایل کا حصہ ہیں، جن میں دہلی کیپیٹلز کے کپتان ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔

نکولس پوران (لکھنؤ سپر جائنٹس)

آئی پی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ ویسٹ انڈین ہارڈ ہٹر نکولس پوران کے بغیر نامکمل ہے۔ فرنچائز نے نیلامی میں پوران کو 19 لاکھ 30 ہزار  ڈالر میں لینے کے لیے جلدی بازی دکھائی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پوران وکٹ کیپر بلے باز ہیں جنہوں نے گذشتہ سال ٹیم کے پہلے راؤنڈ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی وائٹ بال ٹیم کی کپتانی چھوڑی دی تھی۔

 حیدرآباد کی فرنچائز نے انہیں اپنی ٹیم سے الگ کر دیا، لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فرنچائزز میں مقبول انتخاب ہیں۔ وہ لکھنؤ کو میچ جتوانے والے کھلاڑی ثابت ہوں گے۔

نئی ٹیم اپنے 2022 کے ڈیبیو سیزن میں تیسرے نمبر پر آنے کے بعد کارکردگی میں بہتری کی کوشش کرے گی۔

سوریا کمار یادو (ممبئی انڈینز)

175 سے زیادہ کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کے سنسنی خیز کھلاڑی کے طور پر سراہے جانے والے سوریا کمار ایک ایسی ٹیم کے لیے اپنی اہلیت دوبارہ ثابت کرنے کی کوشش کریں گے جس نے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں نام دیا۔

سوریا کمار نے 2020 میں اپنے 480 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا جس میں چار نصف سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں ممبئی کی آخری فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

سوریا کمار جو گراؤنڈ کے چاروں طرف کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہیں 360 ڈگری کے کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہیں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں مسلسل تین گولڈن ڈکس کی وجہ سے ڈراؤنے خواب کا سامنا کرنا پڑا، لیکن وہ ممبئی کے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں جو انجری کے شکار فاسٹ بولر جسپریت بمرا کی خدمات سے محروم رہیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ