دی ہنڈریڈ لیگ: پاکستانی سپنر ابرار احمد کو انڈین ملکیتی ٹیم نے خرید لیا

ابرار احمد نے 2024 میں ڈیبیو کے بعد سے پاکستان کے لیے 38 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے 6.67 کی اکانومی ریٹ سے 52 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

پاکستان کے ابرار احمد 28 فروری 2026 کو آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پالی کلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا کے چریتھ اسالنکا کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اشارا ایس کوڈیکارا/اے ایف پی)

لیگ سپنر ابرار احمد کو جمعرات کو دی ہنڈریڈ لیگ کی مردوں کی نیلامی میں سن رائزرز لیڈز نے 1 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ (254,201 ڈالر) میں خرید لیا۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ انڈین ملکیتی ٹیمیں ممکنہ طور پر پاکستانی کرکٹرز کو سائن کرنے سے گریز کر سکتی ہیں۔

فروری میں بی بی سی نے رپورٹ کیا تھا کہ مانچسٹر سپر جائنٹس، ایم آئی لندن، سدرن بریو اور سن رائزرز لیڈز پڑوسی ممالک انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث برطانیہ میں ہونے والی اس لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو سائن کرنے پر غور نہیں کریں گی۔

اس رپورٹ کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور تمام آٹھ فرنچائزز نے زور دے کر کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو ان کی قومیت کی بنیاد پر انتخاب سے خارج نہیں کیا جانا چاہیے۔

ابرار احمد نے 2024 میں ڈیبیو کے بعد سے پاکستان کے لیے 38 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے 6.67 کی اکانومی ریٹ سے 52 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سن رائزرز نے 27 سالہ کھلاڑی کے لیے بولی کا آغاز 1 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ سے کیا اور بعد میں ٹرینٹ راکٹس کی دلچسپی کو ناکام بنانے کے لیے اپنی بولی بڑھا دی۔

انڈین ملکیت نہ رکھنے والی ٹرینٹ راکٹس نے ابرار کے ہم وطن عثمان طارق کو بھی سائن کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ بالآخر برمنگھم فینکس کے ساتھ 1 لاکھ 40 ہزار پاؤنڈ میں شامل ہو گئے، جبکہ پاکستان کے شاداب خان اور حارث رؤف فروخت نہ ہو سکے۔

پاکستانی کھلاڑیوں پر 2009 سے انڈین پریمیئر لیگ میں مؤثر طور پر پابندی عائد ہے۔

سَسیکس کے لیے کھیلنے والے 21 سالہ آل راؤنڈر جیمز کولز نیلامی کے پہلے حصے میں سب سے زیادہ قیمت حاصل کرنے والے کھلاڑی رہے، جنہیں لندن سپرٹ نے 3 لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ میں خریدا، جبکہ ویلش فائر نے سابق انگلینڈ کپتان جو روٹ اور جارڈن کاکس کو حاصل کر لیا۔

دی ہنڈرڈ دنیا کی واحد کرکٹ لیگ ہے، جس میں 100 گیندوں کا فارمیٹ استعمال ہوتا ہے۔ یہ21  جولائی سے 16 اگست تک منعقد ہوگی۔

گذشتہ سال اس لیگ کو نجی سرمایہ کاری کے لیے کھول دیا گیا تھا، جس کے بعد چار فرنچائزز کو انڈین پریمیئر لیگ کے مالکان نے خرید لیا تھا۔

مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ