سائیکل سوار کو ٹکر مارنے کا جرمانہ 1000 پاؤنڈ

ان پردو الزامات عائد کیے گئے۔  ایک یہ کہ انہوں نے ڈرائیونگ میں غفلت اورعدم توجہی کا مظاہرہ کیا اور دوسرا الزام تھا کہ وہ رک کر حادثے کی تفصیل بتانے میں ناکام رہیں۔  

57 سالہ کوسیما سمرسیٹ نے عدالت میں پیشی کے وقت سفید رنگ کی جیکٹ اورکالی پتلون پہنچ رکھی تھی۔ (سوشل میڈیا)

برطانیہ میں ایک کمپنی کی مالک کو اپنی گاڑی سے خاتون سائیکل سوار کو ٹکر مار کر فرار ہونے پر ایک ہزارپاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے۔ ان کی کمپنی امیر لوگوں کے گھروں میں کام کے لیے عملہ بھرتی کے لیے مخصوص ہے۔ آنجہانی برطانوی شہزادی ڈیانا کی قریبی دوست لیڈی کوسیما سمرسٹ نے اپنی سیاہ مرسیڈیز مغربی لندن کے علاقے فل ہام میں اپنے 24 لاکھ پاؤنڈ کے گھر کے قریب سائیکل سوار کو ٹکر ماری۔

مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ واقعہ 18 فروری کو فل ہام ہائی سٹریٹ پر پیش آیا۔ کار کی ٹکر سے سائیکل سوارخاتون کو جھٹکا لگا اور وہ زخمی ہو گئیں۔

لیڈی کوسیما لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ کی بھتیجی  اور جمائما گولڈسمتھ کی کزن ہیں۔ جب وہ جنوب مغربی لندن میں لیونڈرہل میں مجسٹریٹ کی عدالتوں میں پیش ہوئیں تو ان پردو الزامات عائد کیے گئے۔  ایک یہ کہ انہوں نے ڈرائیونگ میں غفلت اورعدم توجہی کا مظاہرہ کیا اور دوسرا الزام تھا کہ وہ رک کر حادثے کی تفصیل بتانے میں ناکام رہیں۔  

امیرافراد کے گھروں میں کام کاج کی خدمات فراہم کرنے والی  کونسیئرج نامی کمپنی کی شریک بانی 57 سالہ خاتون نے عدالت میں پیشی کے وقت سفید رنگ کی جیکٹ اورکالی پتلون پہنچ رکھی تھی۔ انہوں نے صرف اپنا نام بتانے اور پتے کی تصدیق کرنے کی حد تک بات چیت کی۔

پراسیکیوٹر میتھیو سپراٹ نے کہا:’وہ ایک بغلی سڑک سے نمودار ہوئیں اورسائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے انہیں زخم آئے اور جھٹکا لگا۔ اس کے بعد خاتون رکنے اور حادثے کی تفصیلات کا تبادلہ کرنے میں ناکام رہیں۔ ‘

وکیل صفائی ولیم گلوور نے کہا کہ حقیقت میں خاتون رکیں اور انہوں نے کار سے اتر کرٹکر سے متاثرہ سائیکل سوار کی حالت دیکھی۔  

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عدالت کو حادثے کی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی جس میں دیکھا گیا کہ خاتون ان سائیکل سوار کے راستے میں آئیں اور انہیں اس ایمبولینس گاڑی کے سامنے ٹکر مار کر زمین پر گرایا جواتفاق سے وہاں سے گزر رہی تھی۔  

وکیل صفائی ولیم گلوور نے کہا:’میں نے جائے حادثہ پر خاتون کے نہ رکنے کے الزام کی وجہ سے فوٹیج دکھائی۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لیڈی کوسیما سمرسٹ متاثرہ خاتون کی خیریت دریافت کرنے کے لیے نہیں رکیں۔ لیکن وہ رکیں اور انہوں نے سائیکل سوار خاتون کی خیریت پوچھی۔ ‘

’لیڈی کوسیما سمرسٹ نے ایمبولینس کو دیکھا اور کے بعد اپنی گاڑی سڑک کی ایک جانب روک دی۔ جب وہ وہاں سے جانے لگیں تو انہوں نے دیکھا کہ ایمبولینس کا ڈرائیور متاثرہ خاتون سائیکل سوار سے تفصیلات معلوم کر رہا تھا۔ انہوں نے سوچا کہ متاثرہ خاتون نے ڈرائیور کو ضروری تفصیل دے دی ہوگی۔ ‘

وکیل صفائی نے مزید کہا کہ لیڈی کوسیما سمرسٹ،جودوستوں میں ’کوزی‘کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے جس وقت خاتون ٹکر ماری ان کی گاڑی کی رفتار آہستہ تھی اور خاتون کو معمولی چوٹیں آئیں۔

وکیل صفائی نے کہا:’یہ ایسے زخم تھے جن کا علاج درد کش ادویات کی مدد سے آسانی سے ممکن تھا۔ میرے خیال میں زیادہ نقصان نہیں ہوا۔ ‘

مجسٹریٹ ڈیوڈ سمز نے کہا کہ دونوں جرم زیادہ سنگین نوعیت کے نہیں ہیں۔ انہوں نے لیڈی کوسیما سمرسٹ کو مجموعی طور پر 978 پاؤنڈ کا جرمانہ کیا جبکہ ان کے ڈرائیونگ لائسنس میں جرمانے کے طور پر آٹھ منفی پوائنٹ شامل کئے گئے۔

عدالت نے انہیں 100 پاؤنڈ کے اخرجات اور 97 پاؤنڈ کی رقم ادا کرنےکا حکم بھی دیا جو متاثرہ خاتون کو دیئے جائیں گے۔

مجسٹریٹ ڈیوڈ سمز نے لیڈی کوسیما سمرسٹ سے کہا:’جو کچھ آپ کی طرف سے کہا گیا ہم نے اس پر اور سی سی ٹی وی فوٹیج پر غور کیا ہے۔ ‘

’ہم نقصان اورسزا کے اعتبار سے ان جرائم کو کیٹگری دو میں رکھتے ہیں۔ آج ہم اس مقدمے کو مالی سزا کے نمٹائیں گے۔

وکیل صفائی ولیم گروور نے کہا کہ ان کی مؤکلہ جرمانے کی ساری رقم یکمشت ادا کرنے کے قابل ہیں لیکن انہیں رقم کی ادائیگی کے لیے 28 دن دیئے گئے ہیں۔

 

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی یورپ