انڈین فوج کے لیے ڈرونز بنانے کی فیکٹری میں دھماکہ، نو اموات

انڈین ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں سولر انڈسٹریز انڈیا میں دھماکہ اس وقت ہوا جب کارکن پیکنگ ایریا میں تھے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں کم از کم تین کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں (تصویر: پریس ٹریسٹ آف انڈیا)

حکومت کا کہنا ہے کہ مغربی انڈیا میں ڈرونز اور دھماکہ خیز مواد بنانے والی ایک فیکٹری میں اتوار کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم نو مزدور جان سے گئے ہیں۔

انڈین ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں سولر انڈسٹریز انڈیا میں دھماکہ اس وقت ہوا جب کارکن پیکنگ ایریا میں تھے۔

ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نےایکس پر کہا ہے کہ ’یہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ناگپور میں سولر انڈسٹریز میں ہونے والے دھماکے میں چھ خواتین سمیت نو افراد کی موت ہو گئی ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی ملک کی دفاعی افواج کے لیے ڈرون اور دھماکہ خیز مواد تیار کرتی ہے۔

ریاستی حکومت نے حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو چھ ہزار ڈالر دینے کا کہا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں کم از کم تین کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انڈیا میں صنعتی حادثات عام ہیں جس کی وجہ ماہرین کے مطابق ناقص منصوبہ بندی اور حفاظتی اصولوں کے نفاذ میں سست روی ہے۔

گذشتہ سال مشرقی ریاست بہار میں ایک گھر میں دھماکے سے 11 افراد کی موت ہو گئی تھی جہاں غیرقانونی طور پر آتش بازی کا سامان تیار کیا جا رہا تھا۔

اسی طرح 2021 میں، جنوبی ریاست تامل ناڈو میں آتش بازی کا سامان بنانے والی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جان سے گئے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا