شوال کا چاند نظر آ گیا، عید الفطر بروز بدھ: رویت ہلال کمیٹی

اجلاس میں جدید آلات کے ذریعے شوال کا چاند دیکھا گیا اور بعد از مغرب اجلاس میں ملک بھر سے شہادتوں کا بھی انتظار کیا گیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظر آ گیا ہے اور عید الفطر کل، بروز بدھ ہو گی۔

عید الفطر کی رویت ہلال کے لیے مرکزی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی ہوا۔

اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین شریک رہے۔

اجلاس میں جدید آلات کے ذریعے شوال کا چاند دیکھا گیا اور بعد از مغرب اجلاس میں ملک بھر سے شہادتوں کا بھی انتظار کیا گیا۔

زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان