عیدالفطر: کانچ کی نازک چوڑیاں برطانیہ کیسے پہنچتی ہیں؟

بریڈفرڈ کے اس بازار میں برطانیہ بھر سے لوگ عید کے لیے کپڑے، چوڑیاں اور مہندی خریدنے آتے ہیں۔

دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی مسلمان عید الفطر جوش و خروش سے مناتے ہیں خاص طور سے جنوبی ایشیائی باشندے جو عید کے موقع پر مہندی اور چوڑیاں خریدنا نہیں بھولتے۔

ایسا ہی ایک بازار بریڈ فرڈ شہر میں سجتا ہے جہاں عید کی تمام لوازمات میسر ہوتی ہیں۔

چوڑیوں کے لیے گہما گہمی اور پاکستانی کھانوں سے روایتی کپڑوں کی دکانوں تک یہ جگہ بریڈفورڈ بازار کے نام سے جانی جاتی ہے۔

بازار میں موجود سفین نامی خاتون نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’یہ بازار کافی چیزوں کے لیے مشہور ہے جہاں ہر طرح کی ورائٹی موجود ہے۔‘

‘ ان کے بقول: ’ادھر مردانہ کپڑا ملتا ہے۔ برتن ملتے ہیں۔  جوتے ملتے ہیں۔ شادی بیاہ کا سامان اور کمبل تک ملتے ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ بازار ایک ایسی جگہ واقع ہے جہاں پر لوگ بریڈ فرڈ اوربرطانیہ بھر سے آتے ہیں تاکہ وہ عید کے کپڑے، چوڑیاں اور مہندی خرید سکیں۔

نوروز گل نامی  دکاندار نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’عید پر بچوں کے لیے زیادہ ڈیمانڈ ہوتی ہے کیوں کہ اصل عید تو بچوں کی ہی ہوتی ہے۔ شادیوں بیاہ پر بھی یہاں کافی رش ہوتا ہے لیکن عید پر زیادہ رونق ہوتی ہے۔ ہم بچوں کی چوڑیاں منگواتے ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ خرید سکیں۔‘

نوروز گل نے بتایا کہ ’چوڑیوں میں ہمارا زیادہ تر مال انڈیا سے آتا ہے لیکن ہم (ہول سیل پر) خریداری یہاں سے ہی کرتے ہیں۔ زیادہ تر لندن اور برمنگھم سے۔ برطانیہ میں پاکستان کی ورائٹی بھی ہے لیکن چوڑیوں میں زیادہ تر انڈیا سے ہی مال آ رہا ہے۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’چوڑیاں یہاں برطانیہ میں اس لیے نہیں بنتیں کیوں کہ یہاں کی لیبر بہت مہنگی ہے۔ پھر انڈیا اور پاکستان کی ایک روایت ہے۔ وہاں کے زیادہ تر لوگ انہیں پہنتے ہیں۔ وہاں پر کاری گر اور ڈیزائنر بھی موجود ہیں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا