مشرق وسطی اور چند یورپی ممالک میں عید الفطر منائی گئی

متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نماز ادا کرنے کے لیے مساجد اور کھلے میدانوں میں جمع ہو ئے۔

سعودی عرب سمیت مشرق وسطی اور چند یورپی ممالک میں آج (جمعے) کو عیدالفطر مذہبی جوش جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ الجيريا، آذربائیجان، بحرین، ڈنمارک، فِن لينڈ، سوڈان، شام، ترکمانستان، کويت اور ازبکستان بھی ان ممالک میں شامل ہیں جو جہاں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

مشرق وسطیٰ کے مملک مصر، فلسطین، یمن، ترکی اور افغانستان میں بھی آج جمعہ 21 اپریل کو عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی میں جمعے کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔

دنیا کے کچھ ممالک ترکی کے ساتھ عید مناتے ہیں جن میں انگولا، کروشیا، فرانس، جرمنی، آئرلينڈ، تیونس اور برطانیہ شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات، قطر اور اردن میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ لاکھوں مسلمانوں نماز ادا کرنے کے لیے مساجد اور کھلے میدانوں میں جمع ہو ئے۔ ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔

سعودی عرب اور  دیگر کئی مسلم ممالک میں رمضان المبارک کے اختتام پر آج یکم شوال بروز جمعہ کو عید الفطر  منائی جا رہی ہے جب کہ کچھ مسلم ممالک میں کل بروز ہفتے کو نماز عید ادا کی جائے گی۔

سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہی عدالت کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا لکھا، ’اس سال جمعے کو عید الفطر کا پہلا دن ہوگا۔‘

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب کیا۔

 انہوں نے کہا: میرے بیٹو اور بیٹیوں، میرے بھائیوں اور بہنوں، شہریوں اور یہاں بسنے والوں ہمارے پیارے وطن مملکت سعودی عرب میں کسی بھی جگہ بسنے والے مسلمان مرد و خواتین آپ سب کو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔

’ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔‘

’ہم اللہ سے امید کرتے ہیں کہ عید آئے اور اس کے ساتھ ہمارے خطے اور پوری دنیا کے لیے استحکام، سلامتی اور یقین دہانی کی خبر ہو۔ اللہ ہماری عید کو خوشیوں والا رکھے۔ ہمیں صحت اور خوشیوں سے نوازے اور ہمارے وطن اور دنیا کے تمام ممالک کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے۔‘

پاکستان کے چند علاقوں میں عید الفطر منائی گئی

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

صحافی روفان خان کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے چند علاقوں سے جمعے کی صبح کچھ ایسی تصاویر سامنے آرہی ہیں جہاں لوگ نئے کپڑے پہنے مساجد سے باہر نکل رہے ہیں اور ایک دوسرے سے ہنستے مسکراتے مل رہے ہیں یہ تصویریں بنوں کے متعدد علاقوں کی ہیں۔

اس کے علاوہ سابقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے متعدد علاقوں میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔

مقامی مشر ملک لیاقت علی وزیر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقہ حیدر خیل سے چاند نظر آنے کی گواہی موصول ہونے کے بعد عید منانے کا اعلان ہوا تھا، جن علاقوں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے ان میں شمالی وزیرستان کا ہیڈکوارٹرز میرانشاہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’خیبر پختونخوا کے متعدد ضلعوں میں چاند دیکھنے کی روایت عام ہوچکی ہے اور اکثر ضلعوں میں لوگ شوقیہ ہر ماہ چاند دیکھنا ضروری سمجھتے ہیں اور انہیں اس میں کافی مہارت بھی حاصل ہو چکی ہے۔‘

ممبر قومی اسمبلی محسن داوڑ محسن داوڑ بھی شمالی وزیرستان میں موجود ہیں انہوں نے بھی عید کی نماز ادا کی اور لوگوں کو مبارکباد دی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی دنیا