مسٹر بیسٹ کے 40 کروڑ یوٹیوب سبسکرائبر، ٹاپ لسٹ میں اور کون، کون؟

معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ 40 کروڑ یوٹیوب سبسکرائبرز رکھنے والے پہلے یوٹیوبر بن گئے۔

10 مارچ، 2024 کی اس تصویر میں یوٹیوبر مسٹر بیسٹ امریکہ کے شہر فلوریڈا میں ایک فٹ بال میچ کے دوران دیکھے جا سکتے ہیں(اے ایف پی)

مسٹر بیسٹ 40 کروڑ سبسکرائبرز رکھنے والے پہلے یوٹیوبر بن گئے۔

انہوں نے یکم جون کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ ’40 کروڑ سبسکرائبرز، ایک دہائی پہلے مجھے سب بتاتے تھے کہ میں ایسا نہیں کر سکوں گا۔

’اس کے باوجود مجھے کانٹنٹ بنانے سے محبت تھی اور سات سال پہلے میں نے اس پر محنت شروع کر دی تھی جب باقی اس چیز کو نہیں دیکھ پا رہے تھے۔

’میں نے اپنی والدہ کو بتایا تھا کہ میں کچھ اور کرنے کی بجائے بے گھر ہونا پسند کروں گا۔ یہ میری زندی کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ اس کے لیے یوٹیوب اور آپ کا شکریہ۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویب سائٹ وڈ آئی کیو کے، جو یوٹیوب کے حوالے سے مستند خبروں کے لیے جانی جاتی ہے، مطابق مسٹر بیسٹ کے سبسکرائبرز کی تعداد 40 کروڑ سے زیادہ ہو چکے ہیں۔

ان کے چینل پر 875 ویڈیوز ہیں جبکہ ان کے ویوز کی تعداد 84 ارب سے زیادہ ہے۔

انڈین میوزک کمپنی ٹی سیریز 29 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرز کے ساتھ دوسرے نمبر اور بچوں کے لیے کانٹنٹ بنانے والا چینل کوکو میلن 19 کروڑ سبسکرائبرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

سونی کا سیٹ انڈیا چینل 18 کروڑ سبسکرائبرز کے ساتھ چوتھے جبکہ ولاد اینڈ نکی کا چینل 14 کروڑ سبسکرائبرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

فٹ بالر رونالڈو سات کروڑ سے زائد سبسکرائبرز کے ساتھ اس فہرست میں 30ویں نمبر پر ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل