آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ فائنل، تیاری کی کمی مسئلہ نہیں: مارکرم

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل 12 جون کو لارڈز میں شروع ہو گا۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم 29 اکتوبر، 2024 کو چٹاگانگ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن شاٹ کھیلتے ہوئے (اے ایف پی)

جنوبی افریقہ کے اوپنر ایڈن مارکرم نے اتوار کو امید ظاہر کی کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کے لیے تیاری کی کمی ان کی ٹیم کے لیے مسئلہ نہیں بنے گی۔

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین 12 جون کو لارڈز میں فائنل شروع ہو گا۔ جنوبی افریقہ نے آخری ٹیسٹ میچ جنوری میں پاکستان کے خلاف کھیلا تھا۔ 

اس میچ میں فتح حاصل کر کے انہوں نے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ تاہم گذشتہ ہفتے زمبابوے کے خلاف چار روزہ وارم اپ میچ بارش کے باعث بری طرح متاثر ہوا۔

لارڈز میں پریس کانفرنس کے دوران مارکرم نے کہا ہم نے زیادہ میچ نہیں کھیلے، ایسے میں ہم جب بھی کھیلنے کے لیے میدان میں اترتے ہیں تو کافی پرجوش ہوتے ہیں۔

’ہم جانتے ہیں اچھا آغاز کتنا اہم ہے، کھیل پر ابتدائی برتری حاصل کرنا اور ہر سیشن کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے کیونکہ یہ واحد موقع ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں پہلے دن سے ہی مکمل تیار اور مستعد ہونا ہو گا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

جنوبی افریقہ نے فائنل کے لیے سات مسلسل فتوحات کے ساتھ کوالیفائی کیا لیکن دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کے مقابلے میں انہوں نے سات کم ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔

جنوبی افریقہ کا محدود اوورز کی کرکٹ میں ماضی کا ریکارڈ یہ رہا ہے کہ وہ کئی بار جیت کے قریب پہنچ کر بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکے، مگر مارکرم کے مطابق اس ماضی کا ڈبلیو ٹی سی فائنل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

’جو چند کھلاڑی پچھلے آئی سی سی ٹورنامنٹس کا حصہ رہے ہیں اور اور جنھوں نے ناکامی دیکھی ہے، انہوں نے اس پر آپس میں بات کر کے اسے پیچھے چھوڑ دیا ہے اور سبق سیکھا ہے۔

’اب زیادہ زور اس بات پر ہے کہ ہمیں ایک اور موقع ملا ہے کہ ہم کچھ حاصل کر سکیں، یہی ہماری سوچ کا مرکز ہے۔ اگر ہم اچھی کرکٹ کھیلیں تو ہمارے پاس جیتنے کا معقول موقع ہے۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ