چین میں امریکی کافی کی قیمت میں کمی کیوں؟

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مارکیٹ میں مقابلہ شدید ہو رہا ہے اور صارفین چین میں خرچ کرنے کے بارے میں پہلے سے محتاط ہو چکے ہیں۔

9 اپریل 2025 کو بیجنگ میں عوام سٹار بکس کیفے کے سامنے سے گزر رہے ہیں (اے ایف پی)

سٹار بکس نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ وہ چین میں اپنی کچھ آئسڈ ڈرنکس کی قیمتیں اوسطاً پانچ یوآن (تقریباً 0.70 امریکی ڈالر) تک کم کر رہا ہے۔

امریکی کافی چین نے اپنی وی چیٹ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ منگل سے درجنوں مشروبات، جن میں نان - کافی مشروبات اور فریپچینو بھی شامل ہیں، کی قیمتیں زیادہ ’مناسب‘ کرنے جا رہا ہے۔

پوسٹ کے مطابق، کچھ مشروبات کی قیمتیں کم ہو کر صرف 23 یوآن تک آ جائیں گی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مارکیٹ میں مقابلہ شدید ہو رہا ہے اور صارفین چین میں خرچ کرنے کے بارے میں پہلے سے محتاط ہو چکے ہیں۔ چین، امریکہ کے بعد سٹار بکس کی دوسری بڑی مارکیٹ ہے۔

مقامی حریف جیسے لکن کافی اور کوٹی اپنی ڈرنکس کی قیمتیں 9.9 یا یہاں تک کہ 8.8 یوآن تک لے آئے ہیں، جبکہ انٹرنیٹ کمپنیاں جیسے جے ڈی ڈاٹ کوم اور علی بابا گروپ بھی فوڈ ڈیلیوری مارکیٹ میں داخل ہو چکی ہیں، جس سے مقابلہ مزید بڑھ گیا ہے۔

رعایتی آفرز اور واؤچرز کی بدولت چینی صارفین صرف 2.9 یوآن میں کافی خرید سکتے ہیں۔

سٹار بکس سے وابستہ ایک فرد نے بتایا کہ کمپنی یہ قیمتیں سخت مقابلے کی وجہ سے نہیں بلکہ دوپہر کے وقت زیادہ گاہکوں کو راغب کرنے کے لیے کم کر رہی ہے، چونکہ یہ شخص میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں تھے، اس لیے انہوں نے گمنام رہنے کی درخواست کی۔

انہوں نے کہا: ’سٹار بکس کی طویل المدتی حکمت عملی ممکنہ طور پر یہ ہے کہ وہ صارفین میں دوپہر کے وقت نان-کافی مشروبات کی مانگ پر توجہ مرکوز کرے۔‘

سٹار بکس نے پہلے کہا تھا کہ وہ کسی قسم کی قیمتوں کی جنگ میں شامل نہیں ہو گی، تاہم کمپنی نے چھوٹے سائز کے مشروبات متعارف کروائے اور واؤچرز بھی جاری کیے جن سے صارفین کے لیے قیمتوں میں کمی آئی۔

یہ امریکی کمپنی چین میں اپنے کاروبار کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے اس میں حصص فروخت کرنے جیسے اقدامات بھی کر رہی ہے۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا