انڈیا کے سات بڑے فضائی حادثات

گذشتہ برسوں میں انڈیا میں پیش آنے والے کچھ بڑے فضائی حادثات کی تفصیل۔

ایئر انڈیا کا ایک طیارہ جمعرات کو احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہونے کے تھوڑی دیر بعد رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 242 افراد سوار تھے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کم از کم 100 اموات ہوئی ہیں۔ یہ انڈیا کی تاریخ کے بڑے فضائی حادثات میں سے ایک ہے۔ گذشتہ برسوں میں انڈیا میں پیش آنے والے کچھ بڑے فضائی حادثات کی تفصیل کچھ یوں ہے:

اگست 2020

ایئر انڈیا ایکسپریس کا بوئنگ 737 طیارہ جنوبی شہر کوزیکھوڈ میں شدید بارش کے دوران رن وے سے پھسل کر وادی میں جا گرا۔ اس حادثے میں 21 افراد مارے گئے۔
 
 
مئی 2010
دبئی سے آنے والی ایئر انڈیا کی بوئنگ 737 پرواز جنوبی شہر منگلور کے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے رن وے سے آگے نکل کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 158 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
 
جولائی 2000
سرکاری فضائی کمپنی الائنس ایئر کی کولکتہ سے نئی دہلی جانے والی پرواز پٹنہ میں رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہو گئی۔ حادثے میں 50 سے زائد افراد مارے گئے۔

اپریل 1993

انڈین ایئر لائنز کی بوئنگ 737 پرواز مغربی شہر اورنگ آباد میں ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں 55 افراد جان سے گئے۔
 
 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگست 1991

کولکتہ سے آنے والی انڈین ایئرلائنز کی بوئنگ 737 پرواز شمال مشرقی ریاست منی پور کے دارالحکومت امفال کے قریب لینڈنگ سے پہلے گر کر تباہ ہو گئی۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار تمام 69 افراد جان سے گئے۔
 
اکتوبر 1988
انڈین ایئرلائنز کی ممبئی سے احمد آباد جانے والی بوئنگ 737 پرواز لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گئی، جس میں 130 سے زائد مسافر جان سے گئے۔
 
جنوری 1978
ایئر انڈیا کی ایک پرواز کے 213 مسافر اس وقت جان کی بازی ہار گئے جب طیارے کے کپتان نے ٹیک آف کے بعد طیارے پر کنٹرول کھو دیا اور وہ ممبئی کے ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں جا گرا۔
whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا