دنیا بھر میں کافی تیزی سے مقبول ہونے والی لبوبو گڑیا پھر سے خبروں میں ہے۔
ایک وائرل تصویر نے، جس میں لابوبو گڑیا کارل مارکس کی قبر پر بیٹھی ہوئی نظر آتی ہے، انٹرنیٹ پر خاصی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ تصویر ثقافتی تضاد، مزاح اور طنز کو یکجا کرتی ہے۔
لندن کے ہائی گیٹ قبرستان میں دیکھی جانے والی یہ تصویر پاپ مارٹ کپمنی جس نے یہ گڑیا بنائی ہے دکھاتی ہے جو آج کی صارفیت سے بھرپور ثقافت کی علامت بن چکی ہے، اور اسے سرمایہ داری کے ایک بڑے نقاد کی آخری آرام گاہ کے پہلو میں رکھا گیا ہے۔
A Labubu was left on Karl Marx’s grave. pic.twitter.com/afb0spKAzw
— Pop Crave (@PopCrave) July 24, 2025
سادہ الفاظ میں لابوبو ایک کھلونا ہے جو کہ ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی فنکار ’کاسنگ لنگ‘ کی تخلیق کردہ کہانیوں کی سیریز ’دی مونسٹرز‘ سے متاثر ہے۔ کاسنگ لنگ بعد میں نیدرلینڈز منتقل ہو گئے۔
ٹوائے کمپنی پاپ مارٹ کے مطاب، یہ کتابیں نورڈک (شمالی یورپی) دیو مالا سے متاثر ہیں ان دی مونسٹرز کے ’جادوئی کردار‘ شامل ہیں جو اچھے بھی ہیں اور برے بھی۔ ان میں سب سے مشہور کردار ایک ’چھوٹا مونسٹر ہے جس کے نوکیلے کان اور دندانے دار دانت ہیں۔‘ اسے لابوبو کہا جاتا ہے۔
شرارتی شکل کے باوجود، لابوبو ایک نرم دل مخلوق بتائی گئی ہے جو ہمیشہ مدد کرنا چاہتی ہے، لیکن اکثر غیر ارادی طور پر الٹا نتیجہ نکال بیٹھتی ہے۔ اگرچہ لابوبو کے کان خرگوش سے مشابہت رکھتے ہیں، لیکن یہ کردار حقیقت میں ’ایلفز (پریوں جیسی مخلوق)‘ سے متاثر ہیں۔
کاسنگ لنگ نے بی بی سی کے حوالے سے ہائپر بیسٹ کو بتایا: ’مجھے کہانیاں پڑھنا پسند تھا اور میں قدیم یورپی ایلفز کی داستانوں سے متاثر ہوا۔‘
دی مونسٹرز سیریز 2015 میں لانچ ہوئی، لیکن پاپ مارٹ کے ساتھ لنگ کا اشتراک چار سال بعد 2019 میں شروع ہوا۔ پھر 2023 میں کمپنی نے ایسائٹنگ میکراں نامی مشہور کی رنگ ورژن فروخت کرنا شروع کیا، جس نے لابوبو کو فیشن ایکسیسری بنا دیا۔
لنگ نے چینی ٹی وی چینل سی جی ٹی این یورپ کو مارچ میں بتایا: ’میرے خیال میں اب کھلونے ہماری طرز زندگی کا حصہ بن چکے ہیں، جو ماضی سے بالکل مختلف ہے۔‘
لابوبو مشہور کیسے ہوا؟
پاپ مارٹ اس کا کریڈٹ بلیک پنک کی لِیسا کو دے سکتا ہے، جنہوں نے اسے ایک رجحان میں تبدیل کر دیا۔ وینٹی فیئر کے لیے 2024 کی ایک ویڈیو میں، دی وائٹ لوٹس کی سٹار نے اس برانڈ کو اپنی ’خفیہ چاہت‘ قرار دیا۔
انہوں نے ویڈیو میں کہا: ’اگر میں نیویارک جاتی ہوں، میامی جاتی ہوں، تو میں پاپ مارٹ تلاش کرتی ہوں — پیرس، ہر جگہ۔ جیسے خزانہ تلاش کرنا ہو۔‘
لیکن لیسا کا یہ جنون دیر تک راز نہ رہا۔ جلد ہی دیگر مشہور شخصیات جیسے ریحانہ، میڈونا، کم کارڈیشین، دوا لیپا اور ڈیوڈ بیکہم کو بھی لابوبو کے ساتھ تصویروں میں دیکھا گیا۔
لابوبو کی مقبولیت میں ’ان باکسنگ ویڈیوز‘ کا بھی بڑا کردار رہا۔ جیسا کہ کمپنی کی ویب سائٹ بتاتی ہے، لابوبو ’بلائنڈ باکس‘ میں آتا ہے، جس میں کھلونے کو اس وقت تک راز میں رکھا جاتا ہے جب تک کہ اسے کھولا نہ جائے۔
ویب سائٹ کے مطابق ’بلائنڈ باکسز عموماً ایک سیریز میں آتے ہیں، جن میں کچھ فیگرز دوسروں کی نسبت زیادہ نایاب ہوتے ہیں — انہیں ’سیکرٹ، ہِڈن یا چیز‘ فیگرز کہا جاتا ہے۔‘
خریدار یا تو ایک بلائنڈ باکس خرید سکتے ہیں یا چھ باکسز کا سیٹ خرید سکتے ہیں جس میں کوئی فیگر دہرایا نہیں جاتا۔ انِ باکسنگ کی ویڈیوز لاکھوں ویوز حاصل کر سکتی ہیں۔ دی ریل وائوز آف بیورلی ہلز کی سابق سٹار کرسٹل کنگ مینکوف نے بھی کئی ایسی ویڈیوز شیئر کیں۔
لابوبو کی قیمت کیا ہے؟
لابوبو کی قیمت مختلف ہو سکتی ہے۔ نے ایکسائٹنگ میکراں سیریز میں ایک بلائنڈ باکس کی قیمت 27.99 ڈالر ہے جبکہ چھ بکسوں کا سیٹ 167.94 ڈالر میں دستیاب ہے۔ دوسری جانب، بڑے سائز والا تقریباً 959.90 ڈالر میں دستیاب ہے۔
تاہم، پاپ مارٹ کے کھلونے اکثر جلدی فروخت ہو جاتے ہیں، اور بعض اوقات لوگ انہیں دوبارہ فروخت کی ویب سائٹس پر مہنگے داموں پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاپ مارٹ کی ویب سائٹ کے علاوہ یہ کھلونے ان کے سٹورز یا وینڈنگ مشینز سے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔ لیکن ٹک ٹاک پر دیکھیں تو لمبی قطاریں عام بات ہیں۔
تاہم کچھ مشہور شخصیات جیسے اما رابرٹس کا کہنا ہے کہ اس کھلونے کے لیے انتظار ٹھیک ہے۔
اداکارہ نے 31 مئی کو انسٹاگرام پر ویڈیو میں کہا: ’میرا خواب پورا ہو گیا — میں میلان میں ہوں، میں پاپ مارٹ گئی، میں نے قطار میں کھڑے ہو کر ’ہیو اے سیٹ‘ خریدا۔‘
خریداروں کو نقل سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ ایک لفوفو کے نام سے بھی فروخت ہو رہا ہے۔
کیا لابوبو کے علاوہ بھی کردار ہیں؟
جی ہاں! لابوبو دی مونسٹرز سیریز کا صرف ایک کردار ہے۔ ایک اور مشہور کردار زیمومو ہے۔
کرسٹل نے 26 مئی کی انسٹاگرام ویڈیو میں وضاحت کی: ’لابوبو سب لڑکیاں ہیں، زیمومو لڑکے ہوتے ہیں۔‘ جب کسی کردار کی دم ہوتو وہ زیمومو ہوتا ہے، اگر دم نہیں تو وہ لابوبو ہے۔
ٹک ٹاک پر کئی لوگ مسلمانوں کو اسے خریدنے سے منع بھی کر رہے ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ اس کا تعلق ایک شیطانی کردار پزوزو سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کردار کے خالق کی کوشش تھی کہ اس کی شکل شیطان سے ملتی ہو اور اس کے ساتھ جناتی سرگرمیاں نوٹ کی گئی ہیں۔
تاہم اسے فروخت کرنے والی کپمنی پاپ مارٹ ان سب الزامات سے انکار کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ درحقیقت، لابوبو کا ڈیزائن یورپی لوک کہانیوں سے متاثر ہے، خاص طور پر شمالی یورپ (نورڈک) کی پریوں کی کہانیوں سے جو جنگلات کی مخلوقات اور ایلفز (پری نما کرداروں) کے بارے میں ہوتی ہیں۔ یہ گڑیاں کسی شیطانی قوت یا نقصان دہ عمل سے کوئی تعلق نہیں رکھتیں۔