جب نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کھلونا مالک تک پہنچانے میں مدد کی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ایئر پورٹ پر ملنے والے ایک کھلونے کے مالک کو ڈھونڈنے کے لیے فیس بک پر پوسٹ ڈال دی۔

جسینڈا نے جمعرات کو فیس بک پر کھلونے کے ساتھ اپنی سیلفی پوسٹ کی (جسینڈا آرڈرن فیس بک)

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے شہریوں سے اپیل کی ہے وہ ایک کھلونے کے مالکوں کو تلاش کرنے میں مدد دیں جو ہوائی اڈے پر رہ گیا تھا۔

جسینڈا نے سوشل میڈیا پر اپنے ہزاروں فالورز پر زور دیا کہ وہ ’ونک‘ نامی کھلونے خرگوش کو اس کے خاندان سے ملوانے میں ان کی مدد کریں۔

یہ کھلونا ہیملٹن ایئرپورٹ پر عملے نے ان کے حوالے کیا تھا۔

 

Landed in Hamilton this morning and the airport team kindly let me use their board room for a couple of meetings. As I...

Posted by Jacinda Ardern on Wednesday, February 17, 2021

انہوں نے جمعرات کو فیس بک پر کھلونے کے ساتھ اپنی سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’میں آج صبح ہیملٹن ایئر پورٹ پر اتری اور ایئرپورٹ کی ٹیم نے مہربانی کرتے ہوئے کچھ اجلاسوں کے لیے اپنا بورڈ روم استعمال کرنے کی اجازت دی۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’جب میں جا رہی تھی تو انہوں نے میرا تعارف اس ننھے خرگوش سے کروایا۔ یہ 28 جنوری کو ایئر پورٹ پر ملا تھا اور وہ تب سے اس کے مالکوں کو تلاش کر رہے تھے۔

’میرا خیال ہے کہ ہر وہ شخص جس کی زندگی میں کوئی چھوٹا سا فرد ہوتا ہے اسے معلوم ہوگا کہ یہ چیزیں کتنی قیمتی ہو سکتی ہیں۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ آپ ہماری کسی ایسے فرد، چاہے وہ کوئی بھی ہو، کو تلاش کرنے میں مدد کرسکیں جو ’ونک‘ کا مالک ہے۔

’(نوٹ: میرا خیال ہے کہ ایئر پورٹ پر رہنے کے بعد سے ’ونک‘ کو صرف ایک نام، حفاظتی جیکٹ، ماسک اور شناخت ملی ہیں۔ امید ہے کہ یہ چیزیں اس کی شناخت میں رکاوٹ نہیں بنیں گی!)‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اگلے روز ہیملٹن ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ’بڑے جوش انداز میں‘ پیش رفت کی اطلاع دی کہ وہ کھلونے کے مالک کو تلاش کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ایئرپورٹ کے ترجمان نے فیس بک پر لکھا: ’ہم نے ونک کا خاندان تلاش کر لیا!!! وہ ننھے بویئن کا ہے۔ ونک اس کی پیدائش کے وقت سے اس کے ساتھ ہے اور اس کا نام ’نونو‘( Nu Nu) ہے۔ ہم کل آپ کو مزید خبر دینے کے لیے واپس آئیں گے۔ بویئن کی امی اسے اطلاع دینے کے لیے صبح کا انتظار نہیں کر سکتیں۔ سب کا شکریہ۔ ونک کی مہم کا کیسا زبردست اختتام ہوا ہے!!!‘

کرونا (کورونا) وائرس کی وبا کے آغاز پر جسینڈا آرڈرن کو اس وقت سراہا گیا تھا جب انہوں نے بچوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ’ایسٹر بنی‘ اور ’ٹوتھ فیری‘ کو اب بھی ’لازمی کارکن‘ سمجھا جا رہا ہے۔

© The Independent

زیادہ پڑھی جانے والی گھر