اپریل 2001 کی ایک جمعے کی رات، جنوبی کیلی فورنیا میں 32 سالہ سوزین سائٹس فینٹن نے اپنی ریٹیل ملازمت کے دوران وقفہ لیا، پارکنگ لاٹ میں باہر گئیں اور پھر لاپتہ ہو گئیں۔
بعد ازاں تفتیش کاروں نے ان کی لاش موہاوی صحرا کے ایک ’ویران‘ علاقے سے گولی لگی حالت میں برآمد کی، تاہم قاتل کا سراغ لگانے میں ناکام رہے۔
اب، ایک کولڈ کیس کی دوبارہ تفتیش کے بعد، حکام کا کہنا ہے کہ بالآخر ملزم کی شناخت کر لی گئی ہے۔
سان برنارڈینو شیرف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، لاس اینجلس کے شمال مشرق میں واقع ہائی ڈیزرٹ کے علاقے ہیسپیریا سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ ریمنڈ سلوا گونزالیز کو گذشتہ جمعرات کو گرفتار کر کے قتل کے الزام میں چارج کر دیا گیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
وہ اس وقت بغیر ضمانت جیل میں بند ہیں اور منگل کو ان کی عدالت میں پیشی متوقع ہے۔ جیل ریکارڈ کے مطابق ان کی جانب سے کسی وکیل کا اندراج نہیں کیا گیا۔
این سائٹس فینٹن اپریل 2001 میں کیلی فورنیا کے موہاوی صحرا میں قتل کے وقت 32 سال کی تھیں۔
سوزین سائٹس-فینٹن کی گمشدگی کی رپورٹ ان کے شوہر نے ہفتہ 14 اپریل 2001 کو درج کروائی تھی جب وہ وکٹر ول میں واقع میروِنز ڈیپارٹمنٹ سٹور میں نائٹ شفٹ کے بعد گھر واپس نہ آئیں۔ یہ علاقہ ہیسپیریا سے زیادہ دور نہیں ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ سوزین نے وقفہ لیا، میروِنز کی پارکنگ لاٹ میں گئیں اور پھر نہ کام پر واپس آئیں اور نہ ہی گھر پہنچیں۔ ’اگلے دن تفتیش کاروں نے سوزین کی گاڑی برآمد کی جو لاوارث کھڑی تھی اور اس پر مزاحمت کے آثار موجود تھے۔ بعد ازاں ان کی لاش بھی ہیسپیریا کے قریب ایک ویران علاقے سے ملی۔‘
پولیس نے بتایا کہ ’تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ سوزین کو گولی مار کر قتل کیا گیا، اور یہ بھی معلوم ہوا کہ موت سے قبل انہیں اغوا کیا گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہ ہو سکی اور کیس سرد خانے کی نذر ہو گیا۔‘
لیکن 2025 میں محکمہ کی کولڈ کیس یونٹ نے اس مقدمے کو دوبارہ کھولا، جس کے نتیجے میں رواں سال 15 جنوری کو ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔
شیرف ڈیپارٹمنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس جرم سے متعلق معلومات ہوں تو 909-890-4904 پر رابطہ کریں یا http://wetip.com پر گمنام اطلاع فراہم کریں۔
© The Independent