سری لنکا کی نومولود ٹیم جسے بعض ماہرین ’بی ٹیم‘ بھی کہہ رہے ہیں، کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دوسری شکست سے شائقین شدید مایوس دکھائی دے رہے ہیں۔
اس میچ میں ناکامی کی وجہ پرانے چہروں کو ٹیم میں شامل کرنا قرار دیا جا رہا ہے خاص طور پر آزمائے ہوئے ’کارتوس‘ عمر اکمل کو جو پہلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
کرکٹ ماہرین سری لنکا کی نسبتاً نئی ٹیم، جس میں ان کی قومی ٹیم کے سینیئر کھلاڑی بھی شامل نہیں تھے، کے خلاف نئے لڑکوں کو موقع دینے کا مشورہ دے رہے تھے لیکن کوچ مصباح الحق نے تمام مشوروں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو موقع دے ڈالا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
ماہرین کا کہنا ہے کہ مصباح اگر احمد شہزاد اور عمر اکمل کی جگہ نئے چہرے آزماتے تو شاید مہمان ٹیم کے نوجوانوں کی طرح پاکستان کے نئے لڑکے بھی کچھ بہتر کارکردگی دکھا سکتے تھے اور اس فارمیٹ کی ٹاپ ٹیم اپنی ہی سرزمین پر اس ہزیمت کا سامنا کرنے سے بچ جاتی۔
میچ کے بعد پیر کی شب سے ہی پاکستان میں عمر اکمل کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور صارفین میمز کے ذریعے ان کی خوب ’عزت افزائی‘ کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کرکٹ کے معروف تجزیہ کار ڈینس فریڈمین نے عمر اکمل کی کارکردگی پر طنز کرتے ہوئے لکھا: ’کم از کم وہ یہ ملنے والا موقع ضائع نہیں کر رہے۔‘
Umar Akmal
— Dennis Akmal (@DennisCricket_) October 7, 2019
0(1)
0(1)
At least he isn't wasting his opportunity
مزمل عباس وڑائچ نے ڈک یعنی صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’دو میچ اور مل جائیں تو عمر اکمل اس لسٹ میں ٹاپ پر آ جائیں گے۔‘
2 matches or mil jaain then Akmal will be on TOP. #PAKvsSL #UmarAkmal pic.twitter.com/apSJMMjhJF
— Muzmmal Abbas Warraich (@MuzmmalWarraich) October 8, 2019
حذیفہ علی شاہ نے ایک خاتون، جو بظاہر عمر اکمل کے صفر پر آؤٹ ہونے پر اپنا سر پیٹ رہی تھیں، کی تصویر کے ساتھ لکھا: ’وہ لمحہ جب اس خاتون کو احساس ہوا کہ ٹکٹ لینے سے اچھا تھا میں لان کا سوٹ ہی لے لیتی۔‘
The moment she realized that" Ticket lene sa acha tha ma lawn ka suit la leti"
— Huzaiفa Ali Shah (@huzaifaas12) October 8, 2019
#PAKvsSL #UmarAkmal #PakVsSri pic.twitter.com/DSRL2snB7p
حسنات نامی ایک صارف نے سابق کوچ مکی آرتھر کو خراج تحسین پیش کیا۔ واضح رہے کہ مکی آرتھر عمر اکمل کو ٹیم میں شامل کرنے کے سخت مخالف سمجھے جاتے تھے۔ حسنات نے عمر اکمل کے ایک بیان جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مکی آرتھر انہیں گالیاں دیتے تھے، کے ساتھ ٹویٹ کیا: ’مکی آرتھر کو سیلوٹ۔‘
Salute to Mickey authur #UmarAkmal pic.twitter.com/huPSjhXGWl
— Hasnaat (@MrHasnat0046) October 8, 2019
راحیل پتافی کے ہینڈل سے کھلاڑیوں کی کیک کھاتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا: ’ایسا دکھائی دیتا ہے کہ میچ شروع ہونے سے قبل لی گئی اس تصویر میں بریانی کو فوٹو شاپ کر دیا گیا ہو۔‘
Seems BIRYANI has been photoshopped in this pre-match picture. #PAKvsSL pic.twitter.com/etd62iezcP
— R. I. P (@RahilPitafi) October 8, 2019
نعمان منشا نامی صارف نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کی تصویر کے ساتھ لکھا: ’ہماری جگہ پر دو ورلڈ کلاس بیٹسمین کھیلے تھے۔ کوئی ان کی اننگز کی جھلکیاں دے گا؟‘
Hamari jaga pr jo 2 world class batsman khelaye thy inki innings ki highlights Dena.#UmarAkmal #PAKvsSL #CricketComesHome pic.twitter.com/UzxwMN3ees
— Numan Mansha (@numan284) October 8, 2019
ٹوئٹر صارف بلاول سعید نے بھی صفر پر آؤٹ ہونے پر عمر اکمل کو طنز کا نشانہ بنایا اور لکھا: ’عمر اکمل صرف 100 رنز سے اپنی سنچری مکمل کرنے سے رہ گئے۔‘
Umar akmal missed his century by just 100 runs. #PAKvsSL #UmarAkmal pic.twitter.com/giUXXKbO1T
— Bilawal Saeed (@BilawalSaeed01) October 7, 2019