سنجو سیمسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے جانے کے بعد سے فارم کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، لیکن ہفتے کو انہوں نے 56 گیندوں پر ناقابل شکست 115 رنز بنا کر اپنی پرانی جھلک دکھائی۔
ان کی اس اننگز کی بدولت چنئی سپر کنگز نے دہلی کیپیٹلز کو 23 رنز سے شکست دے دی۔
31 سالہ وکٹ کیپر بیٹر نے راجستھان رائلز سے چنئی منتقل ہونے کے بعد آئی پی ایل سیزن کا آغاز سست روی سے کیا اور ابتدائی تین میچوں میں صرف چھ، سات اور نو رنز بنائے۔
تاہم، ہفتے کے میچ میں انہوں نے 15 چوکوں اور چار چھکوں پر مشتمل شاندار اننگز کھیلی جب چنئی نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔
انہیں 18 سالہ آیوش ہمتری نے بھی خوب سہارا دیا، جو 36 گیندوں پر 59 رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔
چنئی نے 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے، جب کہ جواب میں دہلی کی ٹیم 189 رنز تک محدود رہی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’لیکن میں نے فیصلہ کیا کہ واپس بنیادی چیزوں پر آؤں، خود پر یقین رکھوں اور اپنی سکورنگ کے طریقے پر قائم رہوں۔‘
سیمسن نے آئی پی ایل میں اپنے کیریئر کی چوتھی سینچری سکور کی اور چنئی کو سیزن کی پہلی کامیابی دلوائی، جس سے پانچ مرتبہ کی چیمپیئن ٹیم، جو زخمی سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے بغیر میدان میں اتری تھی، پر دباؤ کچھ کم ہوا۔
اس فتح کے باوجود پوائنٹس ٹیبل میں چنئی 10 ٹیموں میں نویں نمبر پر ہے۔