سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کو 55 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد کپتان پیٹ کمنز نے فاسٹ بولرز ایشان مالنگا اور ثاقب حسین کی بھرپور تعریف کی ہے۔
جمعے کو حیدرآباد نے ایشان کشن کی 46 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے، جس کے بعد حسین اور مالنگا نے بنگلورو کے ہدف کے تعاقب کو تین اہم وکٹیں لے کر سلو کر دیا۔
آئی پی ایل کے اس سیزن میں حسین اور مالنگا مجموعی طور پر 34 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ کمنز نے، جو لمبر بون سٹریس انجری کے باعث کچھ میچز سے باہر رہے، سات میچوں میں آٹھ وکٹیں لی ہیں۔
آسٹریلیا کے کمنز نے کہا ’وہ زبردست کھیل رہے ہیں۔ میں نے بھی ان لڑکوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
’ایشان مالنگا بہترین فارم میں ہے اور مختلف گیندیں آزما رہا ہے۔ اور ظاہر ہے، ثاقب بھی بہت شاندار ہے۔ یہ سب ایک کپتان کا خواب ہوتے ہیں۔‘
حیدرآباد کے ہیڈ کوچ ڈینیئل ویٹوری نے کہا کہ ان کے بولنگ یونٹ کی کارکردگی موسم کے آغاز میں خراب نتائج سے ٹیم کو نکالنے میں اہم کردار رہی ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہوں نے مزید کہا ’یہ تینوں فاسٹ بولرز غیر معمولی رہے ہیں۔
ہمیں ہرش دوبے، شیوانگ (کمار)، نتیش (کمار ریڈی) اور ہِنجے (پرفل) کی بھی اہم شراکتیں ملیں، جنہوں نے ہمیں ابتدائی چار میں سے تین میچ ہارنے کے بعد واپسی کا موقع دیا۔
’اور پھر اگلے 12 میں سے آٹھ میچ جیتنا ان سب کی محنت کا ثبوت ہے۔ ہمیں توقع تھی ہمارا بیٹنگ یونٹ اچھا کرے گا لیکن بولرز نے جس طرح ان کا ساتھ دیا وہی ہماری موجودہ پوزیشن کی اصل وجہ ہے۔‘
بھاری شکست کے باوجود بنگلورو لیگ سٹیج میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے اور اب وہ منگل کو پہلے پلے آف میں دوسرے نمبر پر موجود گجرات ٹائٹنز کے خلاف کھیلیں گے، جبکہ حیدرآباد بدھ کو ایلیمینیٹر میں میدان میں اترے گا۔