-
1/14
بریڈ پٹ اور انجلینا جولی:
2005 میں فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے دوران ایک دوسرے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے یہ اداکار حقیقی زندگی میں ایک دوسرے سے عشق کر بیٹھے ۔ گو کہ ان دونوں بریڈ پٹ، جینفیر اینٹسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے۔ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے ایک ساتھ چھ بچوں کی پرورش کی۔ دونوں نے 2015 میں شادی کی لیکن ایک سال بعد 2016 میں ان دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ (مزید تصاویر کے لیے کلک کریں)
-
2/14
ول سمتھ اور جیڈ پنکٹ:
1994 میں فلم ’دی فریش پرنس آف بیل ایئر‘ کے آڈیشن کے دوران دونوں میں ملاقات ہوئی۔ 1997 میں دونوں نے شادی کی اور ابھی تک ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ان کے دو بچے ہیں۔
-
3/14
رابرٹ پٹنسن اور کرسٹن سٹیورٹ:
2008 میں فلم ’ٹوئیلائٹ‘ کے دوران ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہونے والے رابرٹ اور کرسٹن اپنی فلموں اور تعلق کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے۔ 2012 میں کرسٹن اپنی فلم ’سنو وائٹ‘ کے ڈائریکٹر کو بوسہ دیتے ایک پاپارازی کی نظر میں آگئیں جس کے بعد ان کے تعلقات میں کچھ دراڑ آگئی ہے لیکن چند ماہ کے لیے حالات ٹھیک ہونے کے بعد 2013 میں ان کی علیحدگی ہو گئی۔
-
4/14
جینیفر لارنس اور ڈیرن ایرونفسکی:
آسکر ایوارڈ یافتہ جینفیر لارنس اور ڈرین ایرونفسکی کے درمیان 2017 میں فلم ’مدر‘ کی شوٹنگ کے دوران ملاقات ہوئی جو تعلق میں بدل گئی لیکن دونوں کے درمیان ایک سال بعد ہی علیحدگی ہوگئی۔
-
5/14
فریدہ پنٹو اور دیو پٹیل:
دونوں اداکاروں کے درمیان 2008 میں آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کے سیٹ پر ملاقات ہوئی اور دونوں چھ سال تک ایک ساتھ رہنے کے بعد الگ ہوگئے۔
-
6/14
ڈینیئل کریگ اور ریچل ویز:
دونوں اداکاروں کے درمیان 2010 میں فلم ’ڈریم ہاؤس‘ کی شوٹنگ کے دوران ہونے والی ملاقات محبت میں بدل گئی جس کے بعد ریچل اپنے نو سال تک ساتھ رہنے والے شریک حیات سے الگ ہو گئیں اور ڈینیئل گریگ نے اپنی سات سالہ منگنی کو توڑ دیا۔ 2011 میں دونوں نے شادی کی جس کے بعد ریچل نے 48 سال کی عمر میں ان دونوں کے پہلے بچے کو جنم دیا۔
-
7/14
جونی ڈیپ اور وینونا رائیڈر:
ہالی وڈ کی اس مشہور جوڑی نے 1989 سے 1993 کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کی، لیکن ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ دونوں نے شادی کرنے کی بھی کوشش کی لیکن وینونا کی عمر صرف 19 سال ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکے۔
-
8/14
زاویر بارڈم اور پینلی لوپ کروز:
دونوں اداکاروں کے درمیان 2008 میں ووڈی ایلن فلم کے دوران تعلق قائم ہوا۔ دونوں نے 2010 میں شادی کی اور ان کے دو بچے ہیں۔
-
9/14
لیام ہیمورتھ اور ملی سائرس:
دونوں کے درمیان 2010 میں ایک گانے کی ریکارڈنگ کے دوران ملاقات ہوئی۔ تین سال تک ملاقاتوں کے بعد دونوں نے 2012 میں منگنی کر لی لیکن 2013 میں ان میں علیحدگی ہوگئی۔ دونوں 2016 میں پھر ایک دوسرے کے قریب آئے اور 2018 میں شادی کی لیکن ایک سال بعد معاملہ پھر سے علیحدگی پر ختم ہوا۔
-
10/14
کٹ ہیرنگٹن اور روز لیزلی:
مشہور زمانہ فینٹیسی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کا یہ جوڑا آن سکرین کپل سے حقیقی زندگی کے جوڑے میں تبدیل ہوگیا۔ گیم آف تھرونز کے دوسرے سیزن کے دوران 2012 میں دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے اور پانچ سال بعد دونوں نے 2017 میں شادی کرلی۔
-
11/14
جینیفر گارنر اور بین افلیک:
2003 میں ’ڈیئر ڈیول‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کی ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں نے 2004 میں ایک دوسرے سے کھلے عام ملنا شروع کر دیا۔ دونوں کے تین بچے تھے۔ 2015 میں علیحدگی کے بعد 2018 میں ان میں طلاق ہوگئی لیکن دونوں ابھی تک ایک دوسرے سے ملتے ہیں تاکہ بچوں کی بہترین نگہداشت کی جا سکے۔
-
12/14
این سومرہالڈر اور نینا ڈوبریو:
مافوق الفطرت سیریز ’ویمپائر ڈائریز‘ میں ایک ساتھ نظر آنے والے دونوں اداکاروں نے 2011 میں اپنے تعلق کی تصدیق کی لیکن 2013 میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں جس کے بعد این نے ٹوئیلائٹ سٹار نکی ریڈ سے 2015 میں شادی کر لی۔
-
13/14
بلیک لائیولی اور ریان رینالڈز:
فلم ’دی گرین لینٹرین‘ کے دوران دونوں اداکاروں کی ملاقات ہوئی۔ رینالڈز اس وقت اداکارہ سکارلٹ جانسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے۔ 2011 میں دونوں کے درمیان طلاق کے بعد رینالڈز نے بلیک سے 2011 میں ملنا شروع کیا۔ دونوں حال ہی میں ایک بچے کے والدین بنے ہیں۔
-
14/14
ٹام کروز اور نکول کڈمین:
1990 میں ’ڈیز آف تھنڈر‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں اداکار ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہوگئے اور اسی سال دونوں نے شادی کرلی۔ دونوں نے دو بچوں کو گود لیا اور 2001 میں ان دونوں کے درمیان طلاق واقع ہوگئی۔