کچھ عشق کیا، کچھ کام کیا

فلموں کے سخت شیڈول اور وقت کی کمی کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ اداکار اپنے کسی ساتھی اداکار کے ساتھ ہی محبت کر بیٹھیں۔

14

بریڈ پٹ اور انجلینا جولی:

2005 میں فلم ’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘ کے دوران ایک دوسرے کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے یہ اداکار حقیقی زندگی میں ایک دوسرے سے عشق کر بیٹھے ۔ گو کہ ان دونوں بریڈ پٹ، جینفیر اینٹسن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھے۔ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے ایک ساتھ چھ بچوں کی پرورش کی۔ دونوں نے 2015 میں شادی کی لیکن ایک سال بعد 2016 میں ان دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ (مزید تصاویر کے لیے کلک کریں)

اداکار اکثر فلموں کے دوران رومانوی مناظر میں ایک دوسرے کے قریب آتے دیکھے جا سکتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ اداکاری حقیقی حد تک درست دکھائی دیتی ہے۔ فلموں کے سخت شیڈول کے باعث یہ حیرت کی بات نہیں کہ اداکار ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہو جائیں۔ وقت کی کمی کی وجہ سے عین ممکن ہے کہ وہ کسی ساتھی اداکار کے ساتھ ہی محبت کر بیٹھیں۔ ایسے ہی کئی جوڑے جب سکرین پر نظر آتے ہیں تو ان کے درمیان کی کیمسٹری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور جلد ہی معلوم ہو جاتا ہے کہ ان کا آن سکرین تعلق حقیقت میں بھی اتنا ہی گہرا ہے۔

یہ محبت ہمیشہ قائم نہیں رہتی لیکن کچھ اداکار، جو اس طرح محبت میں مبتلا ہوئے، اب بھی ایک ساتھ ہیں۔

ایسا ہی ایک جوڑا ہالی وڈ کے گولڈی ہان اور کرٹ رسل کا ہے جو 1984 سے ایک ساتھ ہے اور اب انہیں ایک ساتھ 35 سال ہو چکے ہیں۔

اسی طرح ول سمتھ اور جیڈ پنکٹ 1994 میں ایک فلم کے آڈیشن میں ملنے کے بعد سے ساتھ رہ رہے ہیں۔

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی تصویر کہانی