پاکستان بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں بدھ سے کیش لیس فیس ادائیگی کا نظام باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا۔
درخواست گزار اب بغیر لمبی قطاروں کے یا گھنٹوں انتظار کیے اپنی پاسپورٹ فیس ڈیجیٹل طریقے سے ادا کر سکیں گے۔
Alhamdulillah, starting today, cashless transactions are operational at all Passport Offices across Pakistan.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 1, 2026
Applicants no longer need to stand in long queues or wait for hours to make payments. This important reform was initiated on the directions of Prime Minister Shehbaz… https://t.co/U4ABABSqYb
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ اہم اصلاح وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی، جسے پاسپورٹ ٹیم نے کامیابی سے مکمل کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
’یہ اقدام عوامی خدمات کو مزید تیز، شفاف اور آسان بنانے کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے جبکہ مستقبل میں بھی مزید سنگ میل حاصل کیے جائیں گے۔‘
امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اب شہری کیو آر کوڈ سکین کر کے فیس ادا کر سکیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ سہولت کسی بھی بینکنگ ایپ اور ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہو گی۔