امریکی پاسپورٹ پر ٹرمپ کی تصویر

امریکی محکمہ خارجہ اس سے قبل اعلان کر چکا تھا کہ خصوصی آرٹ ورک سے مزین یادگاری پاسپورٹ چھ جولائی سے دستیاب ہو گا، تاہم محکمے نے ٹرمپ کی تصویر والے پاسپورٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹروتھ سوشل پر نئے پاسپورٹ کی 27 جولائی 2026 کو جاری کی گئی تصویر (ٹروتھ سوشل، ٹرمپ)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو امریکہ کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے جاری کیے جانے والے محدود تعداد کے خصوصی امریکی پاسپورٹ کا ڈیزائن پیش کیا، جس پر ان کی اپنی تصویر نمایاں ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر پاسپورٹ کا نمونہ شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’امریکہ کا نیا پاسپورٹ، جس پر لکھا ہے: ’خوش آمدید، لیکن اچھے بن کے رہیں!‘

پاسپورٹ کے ڈیزائن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سنجیدہ انداز میں میز کے ساتھ ٹیک لگائے ہوئے تصویر، ان کے دستخط اور پس منظر میں امریکی اعلانِ آزادی کا متن دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر بظاہر وائٹ ہاؤس کے فوٹوگرافر ڈینیئل ٹوروک کی کھینچی گئی ایک تصویر پر مبنی ہے۔

پاسپورٹ کے دوسرے صفحے پر 1776 میں اعلانِ آزادی پر دستخط کیے جانے کا منظر دکھانے والی ایک پینٹنگ موجود ہے، جس کے ساتھ ’یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ 250‘ درج ہے۔

وائٹ ہاؤس نے بھی یہی ڈیزائن شیئر کیا، جس پر ’پیٹریاٹ پاسپورٹ‘ کے الفاظ درج ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ اس سے قبل اعلان کر چکا تھا کہ خصوصی آرٹ ورک سے مزین یادگاری پاسپورٹ چھ جولائی سے دستیاب ہوگا، تاہم محکمے نے ٹرمپ کی تصویر والے پاسپورٹ کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اپریل میں محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ ٹرمپ کے ڈیزائن والے یہ پاسپورٹ صرف واشنگٹن میں بالمشافہ اپائنٹمنٹ کے ذریعے اور محدود دستیابی تک حاصل کیے جا سکیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں مختلف سرکاری اداروں پر اپنی ذاتی شناخت نمایاں کرنے کے اقدامات کرتے رہے ہیں۔ متعدد سرکاری عمارتوں کے باہر ان کی تصاویر والے بینرز آویزاں کیے گئے، جبکہ امریکی محکمہ خزانہ یہ بھی اعلان کر چکا ہے کہ جلد ہی ایک ڈالر کے نوٹ پر بھی ٹرمپ کے دستخط شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے واشنگٹن میں واقع جان ایف کینیڈی سینٹر فار دی پرفارمنگ آرٹس کے نام کے ساتھ بھی اپنا نام شامل کر دیا تھا، تاہم بعد میں عدالت نے اسے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

اگر یہ پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے حاضر سروس صدر ہوں گے جن کی تصویر امریکی شہریوں کی سفری دستاویز پر موجود ہوگی۔

زیادہ پڑھی جانے والی امریکہ