انڈین ایکسپریس اور این ڈی ٹی وی نے پولیس کی چارج شیٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ انڈین ایئر فورس کے ایک ونگ کمانڈر نے مبینہ طور پر ایک خاتون کو ہر نجی تصویر کے بدلے خفیہ دستاویز کا ایک اور صفحہ بھیجنے کی آفر کی تھی۔
تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ دوسری جانب موجود خاتون پاکستانی انٹیلی جنس کے لیے کام کر رہی تھی۔
دہلی پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان جنوری سے اپریل کے دوران 3 ہزار سے زائد میسیجز ایکسچینج ہوئے۔
الزام ہے کہ افسر نے فوجی ڈرونز، لڑاکا طیاروں کی تعیناتی اور فوجی مشقوں سے متعلق معلومات بھی شیئر کیں۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ جائن یہاں کریں
دہلی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ افسر کو مئی میں گرفتار کیا گیا اور جولائی میں ان کے خلاف چارج شیٹ جمع کرائی گئی۔ انڈین ایئر فورس کا کہنا ہے کہ افسر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کرنے سے پہلے نگرانی میں رکھا گیا تھا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم نجی تصاویر کے بدلے خفیہ دستاویزات فراہم کرنے اور فوجی معلومات افشا کرنے سے متعلق یہ تمام دعوے پولیس کیس میں عائد الزامات ہیں۔
پاکستان نے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
انڈیا میں اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں۔ 2022 میں راجستھان پولیس نے الگ الگ مقدمات میں انڈین فوج کے دو اہلکاروں کو گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے دونوں پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مشتبہ پاکستانی ایجنٹس کو حساس معلومات فراہم کیں۔