بلوچستان میں لائیو اسٹاک کی پہلی نمائش کا انعقاد

نمائش  کا مقصد لوگوں کو  بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے مواقع اور سرمایہ کاری سے آگاہی دینا ہے۔ اس تین روزہ ایکسپو کا افتتاح صدر مملکت عارف علوی نے کیا۔

بلوچستان یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کی پہلے لائیو اسٹاک ایکسپو کا انعقا د کیا گیا جس میں سٹالوں پر جانور بھی لائے گئے ہیں۔ لائیو اسٹاک ایکسپو کا اہتمام صوبائی حکومت نے کیا ہے جس میں 60 سے زائد ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔

نمائش  کا مقصد لوگوں کو  بلوچستان میں لائیو اسٹاک کے مواقع اور سرمایہ کاری سے آگاہی دینا ہے۔ اس تین روزہ ایکسپو کا افتتاح صدر مملکت عارف علوی نے کیا۔

صوبائی حکام کے مطابق ایکسپو کے ذریعے سرمایہ کاروں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے تاکہ لائیواسٹاک کے شعبے کو بروئے کار لاتے ہوئے معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا جائے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

 وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایکسپو  کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں قدرتی چراگاہوں سے بھرپور طریقے سے مستفید ہوتے ہوئے عالمی سطح پر حلال گوشت کی بڑھتی ہوئے طلب کو منظم پروسیسنگ اور پیکنگ کے ذریعے برآمد کرنے کے مواقع موجود ہیں۔

 ایکسپو کے منتظیمن کے مطابق اس ایونٹ سے پروفیشنل ازم اور اسپیشلائزیشن کی جانب رحجان میں اضافہ ہوگا اور لائیو اسٹاک کے شعبے کا انتخاب کرنے والے طلباء اور طالبات کی باقاعدہ کونسلنگ اور راہنمائی بھی کی جائے گی۔

لائیو سٹاک کے حوالے سے بلوچستان میں سب سے بڑا میلہ سبی میں ہر سال لگتا  ہے جہاں صوبہ بھر اور ملک بھر سے جانور لائے جاتے ہیں۔

ایکسپو میں ایران افغانستان اور ملک بھر کی بڑی کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں جو لائیو اسٹاک کی مشینری ،ادویات اور دیگر شعبوں میں کام کرتی ہیں۔

سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی کے مطابق ایکسپو سبی میلے کی ماڈل شکل ہے یہ ایک صنعتی میلہ ہے۔

بلوچستان میں لائیو سٹاک ایکسپو تین دن جاری رہا جس میں ا س شعبےسے دلچسپی رکھنے والے افراد کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا