بےروزگاری: 30 پوسٹیں، تین ہزار امیدوار

بے روزگاری کے مارے نوجوان روزگار کی تلاش میں جوق در جوق قطاروں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔

'نوکری نہ ملی تو پھر لائنوں میں لگیں گے اور دھکے کھائیں گے۔'

فوٹو: سہیل اختر

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حج درخواستوں کی جانچ پڑتال کے لیے وزارت مذہبی امور نے واک ان انٹرویوز کا انعقاد کیا۔ تیس پوسٹوں کے لیے تقریبا تین ہزار امیدوار قطار میں اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔

سوات سے صرف اس نوکری کی غرض سے آئے ہارون خان کا کہنا ہے کہ نہیں لگتا کہ یہ ملازمت ملے گی، 30 پوسٹیں ہیں اور درخواست گزاروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، یہ نوکری نہ ملی تو پھر لائنوں میں لگیں گے اور دھکے کھائیں گے۔

دی انڈپینڈنٹ نے ان درخواست گزاروں میں سے چند سے ان کی کہانی اور ملازمت کے مواقع کے حوالے سے بات کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل