مفتی عبدالقوی اب حریم شاہ کے ساتھ؟

ماضی میں بھی حریم شاہ کی تصاویر کئی سیاستدانوں کے ساتھ دیکھی گئی ہیں۔

مفتی قوی کے ساتھ تصویر نے حریم شاہ کو دوبارہ ٹاپ ٹرینڈز میں لا کھڑا کیا ہے۔ (ٹوئٹر)

ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک سوشل میڈیا کے ساتھ سیاسی ایوانوں میں بھی مسلس ہلچل بپا کیے ہوئے ہیں۔

جن وزیر صاحبان کے ساتھ ان کی تصاویر میڈیا پر آتی ہیں وہ دفاعی پوزیشن لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

اس صورتحال میں خطرناک موڑ اس وقت آیا جب وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حریم شاہ سے متعلق الزامات عائد کرنے پر صحافی مبشر لقمان کو ایک شادی کی تقریب کے دوران تھپڑ مار دیا۔ بعد ازاں ان کے شو میں یہ بات کرنے والے اینکر پرسن نے معذرت بھی کر لی مگر یہ معاملہ اسمبلی میں زیر بحث رہنے کے بعد تاحال گرم ہے۔

حریم شاہ اور صندل خٹک کی ماضی میں کئی سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر دیکھی گئیں تاہم جب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ ان کی ویڈیو کال کی ریکارڈنگ سامنے آئی تو معاملہ کافی بڑھ گیا۔

اب سوشل میڈیا پر معروف مفتی عبد القوی کے ساتھ ان کی ایک اور تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یاد رہے کہ اس بارے میں تاحال فریقین کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

مفتی قوی کے ساتھ تصویر پر نور نامی ٹوئٹر یوزر کا کہنا تھا کہ ’حریم کو بچاؤ۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ یہ تصویر انہیں قندیل بلوچ کی یاد دلا  رہی ہے اور وہ واقعی حریم شاہ کے لیے پریشان ہیں۔ 

ایک صارف محمود الحسن نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ حریم شاہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ یہ کر رہی ہیں، واضح رہے کہ چار اکتوبر 2019 کو اپنے ایک بیان میں مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ ’میں پاکستان تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔‘ 

ٹاک شوز لائبریری نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی اور حریم شاہ اسلام آباد میں ملے اور حریم شاہ کی درخواست پر مفتی قوی نے تصویربنوائی۔

سدرہ میمن نامی صارف کا ایک ٹویٹ مفتی قوی کے ٹرینڈ میں ہونے کی وجہ سے دوبارہ سامنے آیا جہاں انہوں نے لکھا تھا کہ مفتی عبدالقوی عمران خان کا نیا پاکستان اس طرح بنائیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ساتھ شئیر کی، ویڈیو میں مفتی عبدالقوی خواجہ سرا شنایا کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل