انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کی سکاٹ لینڈ سے جیت

پاکستانی فاسٹ بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 24ویں اوور میں صرف 75 رنز بنا پائی۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر نے 7.5 اوور میں 12 رنز کے  عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ (آئی سی سی)

جنوبی افریقہ میں جاری آئی  سی سی انڈر 19 کرکٹ  ورلڈکپ 2020 میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے آج فاتحانہ آغاز کیا۔

فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کی نپی تلی بولنگ کی بدولت پاکستان نے  سکاٹ لینڈ کو سات وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

سکاٹ لینڈ کی ٹیم 23.5 اوورز میں 75 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 11.4اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت سکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 24ویں اوور میں صرف 75 رنز بنا پائی۔

شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے 7.5 اوور میں 12 رنز کے  عوض پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر طاہر حسین نے تین اور عباس آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سکاٹ  لینڈ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے محض دو بلے باز ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ حریف ٹیم کی جانب سے عزیرشاہ 20 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آغاز بھی متاثر کن نہ تھا۔ صرف 4 اسکور پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد عرفان خان اور کپتان روحیل نذیر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رنز کی شراکت قائم کی۔ عرفان خان 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ روحیل نذیر نے  27 رنز کی اننگز کھیلی۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے  مطلوبہ ہدف بارہویں اوور میں حاصل کرلیا۔حریف ٹیم کی  جانب سے لائم نیلر، چارلی پیٹ اور قیس سجاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنا دوسرا گروپ میچ 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلی گی۔ جب کہ اس سلسلے کے باقی میچ 24 جنوری اور نو فروری کو کھیلے جائیں گے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل