ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ کے چھ ممکنہ انجام

اس ڈرامے کا ممکنہ انجام کیا ہو گا، آیا خوشگوار یا پھر درد ناک ؟ اس بارے میں ڈراما ٹیم کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔ تاہم ہم نے اس ڈرامے کے اختتام کے حوالے سے کچھ خیالی گھوڑے دوڑائے ہیں۔

امید ہے خلیل الرحمٰن قمر اپنے ناظرین کو بالکل بھی مایوس نہیں کریں گے (تصویر: فیس بک)

 پاکستانی ڈراما ’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط رواں ہفتے نشر ہو گی۔ یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ خلیل الرحمٰن کے قلم سے ایک شاہکار ڈراما پیش ہوا ہے جس نے پہلے ہی دن سے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

’دو ٹکے کی عورت‘ جیسے ڈائیلاگ سے مقبولیت پانے والے ڈرامے نے  شہرت اور کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

ڈرامے میں اگرچہ بہت سے جھول ہیں جیسے کہ ایک بچے کے منہ سے بڑی بڑی باتیں نکلوانا، پھر ٹیچر سے اپنے باپ کی شادی کی باتیں کرنا، سٹاک ایکسچینج میں ہمایوں سعید کا پیسہ لگانا پھر اس کا اتنی جلدی امیر ہونا، شہوار کا جیل جانا پھر واپس آنا اورمہوش کی دعاؤں سے اپنے طلاق شدہ شوہر سے دوبارہ ملنے کی منصوبہ بندی کے لیے دم درود کرنا ۔پھر بھی سکرین پلے، ڈائیلاگ، جاندار اداکاری اور بہترین ڈائریکشن کے ساتھ ڈراما اختتام کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس  کی کامیابی میں ڈائریکٹر، رائٹر اور پروڈیوسر سمیت  پوری ٹیم کا بڑا ہاتھ ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مگر اس ڈرامے کا ممکنہ انجام کیا ہو گا، آیا خوشگوار یا پھر درد ناک ؟ اس بارے میں ڈراما ٹیم کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔تاہم ہم نے اس ڈرامے کے اختتام کے حوالے سے کچھ خیالی گھوڑے دوڑائے ہیں ۔اب ان میں سے کوئی ہوگا یا نہیں یہ تو اس ہفتے ہی پتہ چلے گا، مگر  ہمارے خیالی گھوڑے کچھ یوں ہیں۔

1- یہ ہو سکتا ہے کہ آخر میں مہوش خودکشی کر لے گی اور پھر  دانش ہانیہ سے شادی کر لے گا اور شہوار پاگل ہو جائے گا ۔

2- دانش اور ہانیہ کی شادی نہیں ہو گی، ہو سکتا ہے دانش  اپنی تمام جائیداد مہوش کو دے کر رومی کو ہانیہ کے حوالے کرے اور خود کشی کرے یا ملک چھوڑ کر بھاگ جائے۔

3- مہوش اور دانش کے درمیان ہونے والا طلاق کسی مولوی کے ذریعے کالعدم قرار دیا جائے گا اور دونوں کو پھر سے ساتھ رہنے دیا جائے گا جبکہ ہانیہ کسی حادثے کا شکار ہو کر مر جائے گی اور ادھر شہوار اپنی بیوی کو قتل کر دے گا۔

4- مونٹی کے ساتھ مہوش کا نکاح کرا دیا جائے گا تاکہ حلالہ کے لیے راہ نکل آئے جس پر مونٹی کی بیوی مونٹی کو مار کر خودکشی کر لے گی اور دانش دوبارہ مہوش سے شادی کر لے گا۔

5- دانش اور ہانیہ کہ شادی ہو جائے گی، شہوار اپنی بیوی کو قتل کر کے مہوش کی جانب آئے گا تو مہوش اسے قتل کر کے پاگل ہو جائے گی۔ 

6- ہانیہ کے ساتھ دانش کی شادی ہو جائے گی جبکہ مہوش کو وہ اس شرط پر معاف کرے گا کہ وہ اس کے گھر میں رہ کر رومی کا خیال رکھے جس کے بعد مہوش ایک دن اپنی زندگی ختم کر لے گی۔ادھر شہوار اپنی بیوی کو قتل کر کے آئے گا تو مہوش بھی زندگی کی بازی ہار چکی ہو گی۔

یہ سب تو تھے ہمارے اندازے ، ڈرامے کے اصل انجام کے لیے اگلے ہفتے کے دن تک انتظار کیجیے۔ امید ہے خلیل الرحمٰن قمر اپنے ناظرین کو بالکل بھی مایوس نہیں کریں گے۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی