دھن راج پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں مگر۔۔۔۔

پاکستانی طالب علم کے کراچی سے گلاسگو تک کے سفر کی داستان اور عزائم جاننے کے لیے انٹرویو دیکھیے۔

کراچی کے دھن راج سولنکی آج کل گلاسگو میں یونیورسٹی آف ویسٹ سکاٹ لینڈ سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ پی ایچ ڈی کے لیے انھوں نے توانائی کے متبادل ذرائع پر تحقیق کا انتخاب کیا، جس کے متعلق پاکستان میں تعلیم اور تحقیقی وسائل بہت کم ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دھن راج نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ وطن لوٹ کر کچھ ایسا کرنا چاہتے ہیں کہ توانائی کے حصول کے لیے پاکستان کا آلودگی پھیلانے والے کوئلے اور ایندھن پر انحصار کم ہو سکے۔

البتہ انھیں خدشہ ہے کہ چار سال میں جب ان کی پی ایچ ڈی مکمل ہو جائے گی تو ممکن ہے کہ متبادل ذرائع توانائی کی تحقیق میں پاکستان میں وسائل میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہو۔ اس صورت میں وہ اپنی تحقیق کو برطانیہ ہی میں رہتے ہوئے آگے بڑھائیں گے۔

 

زیادہ پڑھی جانے والی نئی نسل