اپنے گانے 'آئی ٹو آئی' سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار طاہر شاہ نے جب 'اینجل' کے بعد اپنا تیسرا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا صارفین بے صبری سے ان کے گانے کا انتظار کرنے لگے۔
پہلے پہل طاہر شاہ نے تین اپریل کو نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس گانے کی ریلیز کچھ روز کے لیے موخر کر دی اور پھر گذشہ روز 'فرشتہ' ریلیز کیا گیا۔
ماضی کے برعکس اس گانے کی ویڈیو اینیمٹڈ ہے، جہاں ایک موقع پر طاہر شاہ کہتے نظر آئے کہ 'ہم سب فرشتے ہوسکتے ہیں' جبکہ ویڈیو کے آخر میں دیے گئے پیغام کے مطابق: 'بچے اس زمین پر فرشتوں کی مانند ہیں،' تاہم گانے کی طرز کم و بیش ان کے پرانے گانوں جیسی ہی ہے۔
لیکن اس کے باوجود گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ہر جانب موضوع گفتگو بن گیا اور پاکستانی ٹوئٹر صارفین کرونا (کورونا) وائرس کو چھوڑ کر طاہر شاہ کے گانے کے پیچھے پڑ گئے۔
ٹوئٹر صارفین نے گانے پر قسم قسم کی میمز بناکر اپنے خیالات و جذبات کا اظہار کیا۔
طیب سہیل نامی ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: 'حکومت کو چاہیے کہ یہ گانا گلیوں میں بجایا جائے تاکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کیا جا سکے۔'
Government needs to play this song on streets...so people can stay in homes..
#TaherShah #farishta #tahirshah pic.twitter.com/DNj9s68D3O
— Tayyab Sohail (@TAYYAB2199) April 10, 2020
ملیحہ آصف نامی ایک صارف نے عامر خان کی مشہور فلم 'پی کے' کے ایک منظر کو اپنی ٹویٹ میں اس عنوان کے ساتھ پوسٹ کیا: 'فرشتوں نے بھی طاہر شاہ کا گانا فرشتہ سننے کے بعد کہا ہوگا، ہم کو ای گولہ پر نہیں رہنا۔'
Farishtey after hearing "FARISHTA" #TaherShah pic.twitter.com/hyiKoA1cVH
— Maniha Asif (@mainlymaniha) April 10, 2020
یاسف نامی ایک صارف نے ٹویٹ کی: 'سائنس دان جس کووڈ 19 کی ویکسین پر کام کر رہے ہیں وہ طاہر شاہ ہیں۔'
ان کا مزید کہنا تھا: 'نئے گانے میں کچھ بھی نیا نہیں، طرز بھی پرانی ہے اور کارٹون ویڈیو بھی کچھ اچھی نہیں تھی اور طاہر شاہ بھی اس ویڈیو میں موجود نہیں۔'
Scientist working on vaccine of #COVIDー19 is know as #TaherShah
New song Farishta was disappointment same old composition, worse cartoon video, no taher shah in video 0/100 pic.twitter.com/7gAYdnlyZp
— YaSiF یَاسِفْ (@IamYasif) April 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے دونوں گانوں کی ویڈیو میں مرکزی کردار طاہر شاہ نے خود ادا کیے تھے جس کے بعد انہیں شدید مذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
چند سال قبل پاکستانی میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویوز میں طاہر شاہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی موسیقی کا مقصد صرف لوگوں میں خوشیاں بانٹنا ہے اور وہ اپنے گانوں کے ذریعے لوگوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔
بظاہر ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ طاہر شاہ نے کرونا وائرس کے اس دور میں اپنا 'فرشتہ' بھی اسی لیے ریلیز کیا تاکہ لوگوں کا دھیان بٹ سکے، لیکن ٹوئٹر صارفین کا دھیان اور کہیں جائے یا نہ جائے غلطیوں کی جانب ضرور جاتا ہے۔
ایسے ہی ایک صارف نے گانے کی ویڈیو میں موجود سفید گھوڑے کے بظاہر ٹوٹے ہوئے کندھے کے جوڑ کی جانب اشارہ کیا۔
Can we just talk about the disjointed shoulder of the horse in #TaherShah 's #farishta? pic.twitter.com/JhpKue4Gxk
— STFH (@Paidaishi_Techy) April 11, 2020
ایک اور صارف نے لکھا: 'باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن یہ گلابی مشروم کیوں؟'
Everything is fine but why pink mushrooms? #farishta pic.twitter.com/bxiwWmcdW5
— Rasika ✨ (@Rasikaaaaa_) April 11, 2020
کچھ صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ آیا 'فرشتہ' طاہر شاہ کے دوسرے گانے 'اینجل' کا اردو ترجمہ ہے؟
Is #farishta by Mr. #Tahershah an Urdu version of his Angel?
— Mayhem (@Zainab_fay) April 11, 2020
مکمل گانا یہاں انجوائے کریں: