خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو لنک کے ذریعے

خواتین کرکٹ مینیجمنٹ کے مطابق فٹنس ٹیسٹ ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کرکٹرز کے مطلوبہ فٹنس معیار کو برقرار رکھنا ہے۔

ماہ رمضان کے باعث خواتین کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ روزے کے مقررہ اوقات کار کے بعد لیے جائیں گے (پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 خواتین کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

خواتین کرکٹ مینیجمنٹ کے مطابق فٹنس ٹیسٹ ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا مقصد خواتین کرکٹرز کے مطلوبہ فٹنس معیار کو برقرار رکھنا ہے۔

آن لائن فٹنس ٹیسٹس کا آغاز پیر سے ہو گا اور 20 مئی تک جاری رہیں گے۔

خواتین کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ میں پرون ہولڈ، بلغارین سکاٹس، ورٹیکل جمپس اور پش اپس شامل ہوں گے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ماہ رمضان کے باعث خواتین کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ روزے کے مقررہ اوقات کار کے بعد لیے جائیں گے۔

تاہم مینیجمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان فٹنس ٹیسٹ کے نتائج کا خواتین کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ عروج ممتاز نے کہا ہے کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کھلاڑیوں کو اپنا فٹنس لیول ہر وقت برقرار رکھنا ہے۔ اپنے سسٹم میں فٹنس کلچر کو فروغ دینا ہمارا ہدف ہے۔

عروج ممتاز نے  کہا کہ ہمیں یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان غیرمعمولی حالات میں کھلاڑی صرف دستیاب جگہوں میں ہی ٹریننگ کرسکتی ہیں لہٰذا ہم نے اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کسی بھی سامان کے بغیر اور ان ڈور ہی منعقد ہوسکیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ