کپتان سرفراز احمد کا بیٹا والد کے نقش قدم پر

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستانی کپتان کا ننھا صاحبزادے عبداللہ گھر میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بلا پکڑے وکٹوں کے درمیان بھاگتا نظر آیا۔

سرفراز احمد کی اپنے بیٹے اور اہلیہ کے ہمراہ ایک تصویر: بشکریہ ٹوئٹر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اکثر و بیشتر اپنے بیٹے عبداللہ کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں سے شیئر کرتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عبداللہ بھی اپنے والد کے ہی نقش قدم پر چل رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستانی کپتان کا ننھا صاحبزادے عبداللہ گھر میں کرکٹ کھیلتے ہوئے بلا پکڑے وکٹوں کے درمیان بھاگتا نظر آیا۔

ویڈیو کے ساتھ سرفراز نے لکھا، ’میری اور عبداللہ کی رننگ بِٹوین دی وکٹ ایک جیسی ہے‘ (میرا اور عبداللہ کا وکٹوں کے درمیان بھاگنے کا سٹائل ایک جیسا ہے)۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

سپورٹس رپورٹر عبدالماجد بھٹی نے لکھا: ’عبداللہ کا بیٹ سرفراز سے زیادہ سٹریٹ (Straight) ہے۔‘

دوسری جانب پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔ 

شاداب خان نے سرفراز احمد کو مخاطب کرکے لکھا: ’میرے خیال میں عبداللہ کی تھوڑی تیز ہے آپ سے۔‘

احمد شہزاد نے بھی سرفراز کی اس ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے سراہا۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹرینڈنگ