ایل او سی سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارت کار دفتر خارجہ طلب

دفترخارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فائرنگ سے نیزہ پیر اور رکھ چکڑی سیکٹر میں 22 سالہ رخسانہ شاہین اور 36 سالہ محمد اعظم زخمی ہو گئے۔

(اے ایف پی)

پاکستان کے دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے پر سینئیر بھارتی سفارت کار کو طلب کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

29 اکتوبر کو بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی اس خلاف ورزی میں دو شہری زخمی ہو گئے۔
دفترخارجہ کی پریس ریلیز کے مطابق بھارتی فائرنگ سے نیزہ پیر اور رکھ چکڑی سیکٹر میں 22 سالہ رخسانہ شاہین اور 36 سالہ محمد اعظم زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پریس ریلیز کے مطابق رواں سال بھارت کی جانب سے 2580 بار سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں کو ہلاک جبکہ 199 کو زخمی کیا جا چکا ہے۔
 دفتر خارجہ نے بھارت فوج کی فائرنگ اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ 2003 کے سیز فائر معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایسی کارروائیوں سے گریز کرے۔

جبکہ بھارت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ کے مبصروں کو بھی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان