’شاداب کے لیے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں‘

پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے ’آسک شاداب‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔

آسک شاداب کے  ہیش ٹیگ  کے ساتھ  مداحوں نے سوال پوچھے جن کے شاداب خان نے مختصر لیکن دلچسپ جواب دیے (اے ایف پی/ فائل فوٹو)

پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے ’آسک شاداب‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ جواب دیے۔

شاداب خان نے گذشتہ رات آسک شاداب کا ہیش ٹیگ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’چلو شروع کرتے ہیں‘ جس کے بعد ان کے مداحوں نے اسی ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ان سے سوال پوچھے جن کے شاداب خان نے مختصر لیکن دلچسپ جواب دیے۔

عبدالرحمن نامی ایک صارف نے شاداب خان سے پوچھا کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں؟ تو جواب میں شاداب خان نے کہا کہ ’گھر والے شادی نہیں کروا رہے۔‘ مگر سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ حریم نور نامی ایک اور صارف نے شاداب کے بھائی آفتاب عزیز خان کو ٹیگ کرتے ہوئے ان سے پوچھا لیا کہ ’کیوں نہیں کرواتے شاداب کی شادی؟‘

اس پر آفتاب عزیز خان نے کہا کہ ’شاداب کے لیے لڑکی ڈھونڈ رہے ہیں، جب لڑکی مل جائے گی تو شادی کر دیں گے۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

عرشو نامی ایک صارف نے شاداب سے پوچھا: ’آپ گراؤنڈ میں اتنی اوور ایکٹنگ کیوں کرتے ہیں‘؟ جواب میں شاداب خان کا کہنا تھا کہ ’میں تو صرف ایکٹنگ کرتا ہوں، اوور ایکٹنگ نہیں۔‘

فینز آف کرکٹ نامی ایک اکاؤنٹ سے پوچھا گیا کہ فاسٹ بولر حسن علی کے علاوہ ان کا بیسٹ فرینڈ کون ہے؟ تو شاداب خان نے جواب میں کرکٹر فہیم اشرف کا نام لیا۔

دانیہ نے اپنی ٹویٹ میں پوچھا کہ کس بلے باز کو بولنگ کرنا مشکل لگتا ہے؟ شاداب خان نے جواب میں بھارتی اوپنر بلے باز روہت شرما کا کہا۔

حمزہ سپورٹس نامی ایک صارف نے سرائیکی زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے شاداب خان سے پوچھا کہ کس بلے باز کو آؤٹ کر کے مزہ آیا؟ اس سوال کے جواب میں شاداب خان نے ایک بار پھر بھارتی بلے باز روہت شرما کا ہی نام لیا۔

جاسیہ ظفر نے اوپننگ بلے باز فخر زمان کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ آپ سے اچھے فیلڈر ہیں۔ جواب میں شاداب کا کہنا تھا کہ ’فخر جھوٹ بول رہے ہیں۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی سوشل