حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر

ایم آر آئی سکین میں انکشاف ہوا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین گریڈ تھری ٹیئر کا شکار ہیں۔

چھ جنوری 2021 کی اس تصویر میں حارث سہیل کرائسٹ چرچ کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور  نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے  دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آؤٹ ہونے کے بعد پویلین کی طرف لوٹ رہے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل ہیمسٹرنگ انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں بتایا کہ بدھ کو کیے جانے والے ایم آر آئی سکین میں انکشاف ہوا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین گریڈ تھری ٹیئر کا شکار ہیں۔

وہ گذشتہ ہفتے ڈربی میں ایک پریکٹس سیشن کے دوران اس انجری کا شکار ہوئے تھے۔

پی سی بی کے میڈیکل پینل نے حارث سہیل کو چار ہفتے کا ری ہیب پروگرام تجویز کیا ہے، جسے مکمل کرنے پر ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے لیے قومی سکواڈ میں منتخب ہونے والے حارث سہیل اب وطن واپس پہنچ کر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں اپنے ری ہیب پروگرام کا آغاز کریں گے۔

حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی  سیریز میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرکے قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ مستقل بنانے کے منتظر تھے، تاہم انجری کے باعث انہیں اپنا دورہ مختصر ہونے پر افسوس ہے مگر اب وہ  لاہور واپس پہنچ کر اپنے ری ہیب پروگرام  کا آغاز کردیں گے تاکہ وہ  ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لیے خود کو تیار کرسکیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز آٹھ جولائی کو کارڈف سے ہوگا۔

قومی سکواڈ 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا، جہاں اسے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور دو ٹیسٹ میچز میں شرکت کرنا ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ