گولڑہ شریف میں سحر و افطار کے اوقات کے اعلان کا انوکھا انداز

اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون سے ملحقہ گولڑہ کے مقامی لوگ کئی دہائیوں سے روزہ بند کرنے اور کھولنے کے لیے درگاہ سے آنے والی بارود کے دھماکے کی آواز پر تکیہ کر رہے ہیں۔

اگر آپ کو کبھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون یا اس کے مضافاتی سیکٹروں میں ماہِ رمضان کے دوران سحر و افطار کرنے کا موقع ملا ہو تو آپ حیران ضرور ہوئے ہوں گے کہ ان اوقات میں سائرن تو گونجتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی زور دار دھماکے بھی ہوتے ہیں۔

یہ دھماکے دراصل گولڑہ شریف کی درگاہ پر کیے جاتے ہیں۔

درگاہ انتظامیہ کے مطابق سحر و افطار کے اوقات میں دھماکہ کرنے کی روایت اُس وقت سے چلی آ رہی ہے جب علاقے میں سپیکر یا سائرن نہیں تھے اور بارود کے دھماکے مقامی لوگوں کو ایک ساتھ روزہ بند کرنے اور کھولنے کا موقع فراہم کرتے تھے۔  

زیادہ پڑھی جانے والی ویڈیو