’گجب کر دیے بھائی:‘ نیوزی لینڈ دورہ منسوخ ہونے پر بھارتی میڈیا خوش

نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر جہاں پاکستانی شائقین اور کرکٹ حکام نالاں ہیں وہیں بھارتی میڈیا پر اینکرز کی خوشی اور طنز ان کی گفتگو سے عیاں ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جمعے کو اچانک پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر جہاں پاکستان میں شائقین اور کرکٹ حکام نالاں ہیں وہیں بھارتی میڈیا پر اینکرز کی خوشی اور طنز ان کی گفتگو سے عیاں ہے۔ 

انڈپینڈںٹ اردو نے بھارت کے مختلف ٹی وی چینلز کا جائزہ لیا ہے جن میں مشہور چینلز مثلاً زی نیوز، ٹائمز نیوز، انڈیا ٹی وی، انڈیا ٹوڈے، نیوز نیشن اور آج تک شامل ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان سب کے پرائم ٹائم پروگرامز اور نیوز براڈکاسٹ میں پاکستان پر طنزیہ نشتر چلائے گئے۔ 

گفتگو کے دوران کہیں دہشت گردی کے معاملے پر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی اور کہیں پاکستان سے بین الاقوامی کرکٹ اور انگلینڈ کے دورے کی منسوخی کی پیش گوئی کی گئی۔ 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا