ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی: بھارت کی پاکستان کو دو گولز سے شکست

ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے اعدادوشمار کے مطابق اس ٹورنامنٹ کو سب سے زیادہ بار جیتنے کا سہرا پاکستان اور بھارت کے پاس ہے کیونکہ دونوں ممالک دو دو بار یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں

پاکستان کے ہاکی پلیئر معین شکیل اور بھارت کے گریندر سنگھ فیلڈ میں بال کے حصول کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ مقابلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ہوا تھا (تصویر: اے ایف پی)

ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جمعے کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں بھارت نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ہے۔

بنگلادیش کے شہر ڈھاکا میں جاری ٹورنامنٹ کے روایتی حریفوں کے درمیان میچ اس وقت یکطرفہ ہوگیا جب پاکستان کے ایک گول کے مقابلے میں بھارت نے دو گولز کر دیے۔

اس ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ مدِ مقابل ہوئی ہیں۔

ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے اعدادوشمار کے مطابق اس ٹورنامنٹ کو سب سے زیادہ بار جیتنے کا سہرا پاکستان اور بھارت کے پاس ہے کیونکہ دونوں ممالک دو دو بار یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں اور ایک مرتبہ دونوں ٹیمیں مشترکہ فاتح قرار پاچکی ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں آج دو میچز کھیلے جارہے ہیں۔

پہلا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ میزبان بنگلہ دیش اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان اب تک جاپان کے خلاف ایک میچ کھیل چکا ہے جوکہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 2-2 سے برابر رہا تھا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں بھارت کو 9-0 سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کھیل