دی فیم گیم: مادھوری 25 سال بعد سنجے کپور کے ساتھ نظر آئیں گی

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری دکشت آئندہ ماہ پہلی مرتبہ کسی ویب سیریز میں دکھائی دیں گی۔

مادھوری ذکشٹ نے اپنے تقریباً تین کروڑ فالورز کے انسٹا اکاؤنٹ سے’دی فیم گیم‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے(مادھوری ڈکشٹ انسٹا اکوانٹ)

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ مادھوری دکشت آئندہ ماہ پہلی مرتبہ کسی ویب سیریز میں دکھائی دیں گی۔

اس بائیوگرافی سیریز میں مادھوری کے ساتھ 25 سال بعد سنجے کپور بھی نظر آئیں گے۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپرس کے مطابق فلم ساز کرن جوہر کی تیار کردہ ’دی فیم گیم‘ نامی ویب سیریز کا پہلا ٹیزر گذشتہ برس ستمبر میں جاری کیا گیا تھا مگر اب اس کا نیا پوسٹر جاری کرتے ہوئے نام تبدیل کردیا گیا۔

مادھوری اور کرن نے بھی ویب سیریز کا نام تبدیل کیے جانے کے بعد اس کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

Kya aap taiyaar ho Anamika se milne ke liye? #FindingAnamika, coming soon on Netflix!@karanjohar @apoorvamehta18 @NewYorkSri @sanjaykapur2500 #ManavKaul @SuhasiniMulay #LakshvirSaran #MuskkaanJaferi pic.twitter.com/EiMSUB5HBT

ویب سیریز کا پہلا نام ’فائنڈنگ انامیکا‘ تھا، تاہم اب اس کا نام تبدیل کر کے ’دی فیم گیم‘ کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ سیریز 25 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔

اس سیریز کی ہدایات کرشما کوہلی اور بجوئے نامبیار نے دی ہیں جس میں پرتعیش اور نڈر زندگی گزارنے والی انامیکا آنند نامی ایک ’سپر سٹار‘ اداکارہ کی زندگی دکھائی گئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ویب سیریز میں مادھوری نے ’انامیکا‘ کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ہر وقت میڈیا، کیمروں، مداحوں، پرتعیش پارٹیوں اور دیگر ایونٹس میں مصروف رہنے کے باوجود خود کو نامکمل محسوس کرتی ہیں۔

سنجے کپور اور مادھوری ڈکشٹ آخری بار 1997 کی مشہور رومانوی فلم ’محبت‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے۔

اگرچہ سنجے کپور پہلے ہی ڈیجیٹل ویب سیریز اور فلموں میں کام کر چکے ہیں، تاہم مادھوری کے لیے یہ ڈیجیٹل دنیا میں پہلا قدم ہوگا۔

مادھوری کی آخری فلم 2019 میں ’کلنک‘ تھی۔ مادھوری کا شمار 1990 کی خوبصورت اور مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ ’ڈانسنگ گرل‘ کے نام سے بھی یاد کی جاتی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانے والی ٹی وی