سٹیو جابز کی بیٹی کی ماڈلنگ کی دنیا میں انٹری

نیویارک میں قائم ماڈلنگ ایجنسی دوسری ماڈلز کی بھی نمائندگی کرتی ہے جن میں ماڈل اور اداکارہ ایمیلی راتجکووسکی اور کائیا گربر شامل ہیں۔ ایو نے اپنا رن وے ڈیبیو گذشتہ ستمبر میں پیرس فیشن ویک سے کیا۔

23 سالہ ایو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی نمائندگی کا اعلان کیا۔ (تصویر: ایوجابز انسٹاگرام)

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے شریک بانی سٹیوجابز کی بیٹی ایوجابز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ماڈلنگ کے کیریئر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں اور انہوں نے ماڈلنگ کمپنی ڈی این اے ماڈل مینیجمنٹ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

23 سالہ ایو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی نمائندگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی پولرائڈ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سنہرے بالوں کی درمیان سے نکالی گئی سیاہ مانگ کے ساتھ کیمرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ تصویر کے نیچے صرف اتنا لکھا ہے: ’اب ڈی این اے ماڈلز کی طرف سے نمائندگی ہوگی۔‘

ڈی این اے ماڈل مینیجمنٹ نے ایک بیان میں کہا: ’ڈی این اے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہے کہ ہم ایوجابز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ کیلی فورنیا کی رہائشی، ماہر گھڑسوار اور سٹنفرڈ یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اورماڈلنگ میں خوش آئند کیریئر شروع کرنے میں ان کی مدد کرنے پر ہمیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘

نیویارک میں قائم ماڈلنگ ایجنسی دوسری ماڈلز کی بھی نمائندگی کرتی ہے جن میں ماڈل اور اداکارہ ایمیلی راتجکووسکی اور کائیا گربر شامل ہیں۔ ایو نے اپنا رن وے ڈیبیو گذشتہ ستمبر میں پیرس فیشن ویک سے کیا۔ تب انہوں نے کوپرنی سپرنگ۔سمر 2022 شو میں دوسری ماڈلز جی جی حدید اور پیلوماایلسیسر کے ساتھ کیٹ واک کی۔

دسمبر 2020 میں ایو نے کاسمیٹکس کمپنی گلوسیئر کی ہالی ڈے کمپین میں ماڈلنگ کا آغاز کیا۔ اس کمپین میں ایچ بی او کی سیریز ’یوفوریا‘ کی اداکارہ سڈنی سوینی اور ماضی میں روپال کے ڈریگ ریس مقابلے میں حصہ لینے والی نیومی سمالز نے بھی حصہ لیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

حال ہی میں ایوکو پیرس فیشن ویک کے لوئی ویٹون شو میں اگلی صف میں بیٹھے دیکھا گیا۔ اس موقعے پر دوسری مشہور شخصیات جن میں جولیان مور، ایماسٹون، سارہ پالسن اور کلوئی گریس موریٹز شامل ہیں بھی موجود تھیں۔

سٹنفرڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والی ایو گھڑ سواری میں اپنی مہارت کی بدولت بھی جانی جاتی ہیں۔ وہ ’ہارس سپورٹ‘ نامی تنظیم کی طرف سے کی جانے والی درجے بندی میں 25 سال سے کم عمر کے گھڑ سواروں میں دنیا کے بہترین گھڑ سواروں میں پانچویں نمبر پر ہیں۔

وہ ایپل کے انتقال کر جانے والے شریک بانی سٹیوجابز اور ان کی بیوی لارنس پاول جابز کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔ ان کے دو بہن بھائی، 26 سالہ ایرن جابز اور 30 سالہ ریڈجابز ہیں۔ سٹیوجابز جو 56 برس کی عمر میں 2011 میں چل بسے تھے، ان کی سابق گرل فرینڈ کرسن برنن سے بھی ایک 43 سالہ بیٹی ہے جن کا نام لیزابرنن جابز ہے۔

ایو نے ’ہارس سپورٹ‘ کو بتایا: ’حساس شخصیت کی مالک ہونے کی وجہ سے میں معاملات کو بہت زیادہ اپنے ساتھ جوڑتی ہوں اور جب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں نے زندگی یا گھڑ سواری میں گڑبڑ کر دی ہے تو میں اپنے آپ سے پریشان ہو جاتی ہوں۔‘

’یہ سیکھنا کہ لوگ غلطی کرتے ہیں، درحقیقت یہ ناگزیر ہے اور یہ ٹھیک ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ ہر کسی سے کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ قطعی طور پر ہر کوئی۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی سٹائل